محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی قیامت تک آنے والی نسلوں کو اپنے محبوبﷺ کی رفاقت عطا فرمائے۔ آمین۔میں بیماریوں کی پٹاری تھی تھی لیکن دسمبر 2018ء میں عبقری رسالہ میں آنے والے نسخہ کے استعمال سے مجھے بیماریوں سے چھٹکارا مل گیا۔ میں 2007 سے عبقری کا مطالعہ کررہا ہوں بہت ہی اعلیٰ اورمعیار ی رسالہ ہے۔ نسخہ یہ تھا: خولنجاں، سونٹھ، کباب چینی، عقر قرحا، عود ہندی، لونگ، نخود سیاہ، جاوتری، پوست خشخاش، اجوائن دیسی، پوست کابلی ہڑر، لہسوڑہ ہر ایک دس گرام ۔
ترکیب:سب اشیاءکو کوٹ چھان کر مصری اور شہد‘گائے کا دودھ (جھاگ اتارا ہوا) ہر ایک سے بقدر ضرورت لیکر تینوں کو باہم ملاکر قوام کریں پھر سب ادویات اس میں گوندھیں‘ ایک خوراک کی مقدار چھ ماشہ ہے۔ مجھے بواسیر، گیس، جسم درد، جوڑوں کا درد، نزلہ الرجی، کمر درد، پٹھوں کا مسئلہ، ہر وقت بخار رہتا تھا۔ کمزوری اس قدر کے بتانہیں سکتا۔اللہ کا شکر ہے کہ اس دوا سے سارے مسائل حل ہوگئے ہیں۔
جلدی امراض کیلئے انتہائی لاجواب
یہ ٹوٹکہ جلدی امراض کیلئے انتہائی لاجواب ہے‘ بے شمار مریضوں کو آزماچکا ہوں‘ چہرے پر داغ دھبے اور نشانات ہوں‘ جلد پر پھوڑے پھنسی نکل آتے ہوں‘ پیپ والے دانے اکثر نکلتے ہوں ان تمام مسائل کے حل کیلئے یہ نسخہ بنا کر استعمال کیجئے۔مزید خواتین کے امراض میں رزلٹ دیتا ہے۔ ھوالشافی:کرائتہ انڈیا والا، کرائتہ نیپال والا، مازو اصلی والا، انار دانہ، بیری کی راکھ ہر ایک 200 گرام، سونف 100 گرام، اصلی ہینگ 50 گرام ان تمام چیزوں کا پائوڈر بناکر خالی کیپسول بھر لیں دو عدد صبح شام دودھ کے ساتھ کھائیں۔ (شمشادقریشی، خیبرپختونخوا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں