اَللّٰھُمَّ نَوِّرْ قَلْبِیْ بِنُوْرِ الْعِلْمِ وَالْفَھْمِ مِنْ ظُلُمٰتِ الْـجَھْلِ وَالْوَھْمِ ’’مفہوم: اے میرے اللہ میرے دل کو علم اور فہم و فراست کے نور سے منور کردے اور مجھے جہالت اور وہم کی تاریکیوں سے نکال دے۔‘‘ہر وقت چلتے پھرتے پڑھتے رہیں۔ حافظہ قوی اور تیز ہو جائے گا ۔ اگر طالب علم کرے تو امتحانات میں پوزیشن پائے گا۔بہت ہی کامیاب عمل ہے‘ جس نے بھی یقین سے کیا مراد پائی۔خاص طور پر عبقری قارئین کیلئے یہ لکھ رہا ہوں ان شاء اللہ جو بھی آزمائے گا اسے فائدہ ہوگا۔ (ک، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں