محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں پچھلے دو سال سے عبقری رسالہ پڑھنے والا ہوں۔ ایک ہفتے سےبازو میں درد تھا ۔ایلوپیتھک گولیوں کا استعمال کیا کچھ وقت کے لیے دردغائب ہوگیا لیکن پھر شروع ہوگیا۔ گلی میں چاچا حنیف صاحب ہیں ان کو دکھایا تو انہوں نے کہا بیٹا لگتا ہے تمہارے بازو پر دب آگئی ہے یا تم نے کوئی وزنی چیز اٹھائی ہے جس وجہ سے تمہارے بازو کی کوئی رگ کھینچ گئی ہےتو کسی جراح کو دیکھو میں اسی وقت ایک جراح کے پاس گیا اس نے تیل کی مالش کی اور پٹی باندھ دی اور کہا صبح تک ٹھیک ہو جائو گے جب صبح ہوئی تو درد ویسے کا ویسے میں پریشان کیونکہ بازو میں درد کی وجہ سے کام کرنے میں مشکلات درپیش آرہی تھیں۔ آخر میں دماغ میں آیا کہ کیوں نہ میں عبقری کا مطالعہ کروں اس میں کوئی نہ کوئی ٹوٹکہ ، نسخہ یا دوائی لازمی ہوگی۔ میں نے مطالعہ شروع کیا تو اس میں دردی ہربل بام سے بارے پڑھا تو سکون ملا کیونکہ عبقری کی ادویات پر میں آنکھیں بند کرکے اعتماد کرتا ہوں۔ عبقری دواخانے کی ہر دوا میں جادو سا اثر ہے۔ میں نے عبقری دواخانے اسی وقت کال کی اور دو ڈبی دردی ہربل بام کا آرڈر دیا دو دن بعد مجھے بذریعہ ڈاک بام مل گئی اور اسی روز سے استعمال شروع کردیا تین دن مسلسل استعمال سے میرے بازو کا درد چلا گیا اور مجھے سکون ملا۔ (حسن رشید، گوجر خان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں