محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں تین یا چار ماہ سے عبقری کا قاری ہوں الحمد اللہ اس سے مستفید ہورہا ہوں۔ اللہ رب العزت شیخ الوظائف‘ عبقری کے ہرکارکن ‘علامہ لاہوتی صاحب کو دین، دنیا، قبر، آخرت، حشر کے تمام معاملات میں کامیابی عطا فرمائے۔ آمین میرے پاس چند قیمتی نسخے ہیں جو میں عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں۔
سسرالی گھر کے ہر فرد کی نگاہ میں عزت
میری کسی بہن کی سسرال میں اگر قدر نہ ہوتو وہ بسم اللہ الرحمن الرحیم مکمل 110 مرتبہ پڑھنی ہے پھر پانی پر پھونک کر آٹا گوندھنا ہے۔ پھر اس پانی کو سالن میں استعمال کرنا ہے پکاتے ہوئے اور روٹی بناتے ہوئے کثرت سے بسم اللہ مکمل پڑھتے رہنا ہے ان شاء اللہ کچھ دن تک آپ کی عزت ہونے لگ جائے گی۔
احساس کمتری کے شکار افراد کیلئے
اگر کسی کو احساس کمتری رہتا ہوتو اوّل و آخر گیارہ بار درود پاک پھر 313 مرتبہ سورۂ توبہ کی آخری آیت پڑھے۔
شوہر کی صحت کے لیے
اگر شوہر کی صحت کے بارے میں پریشان رہتی ہیںتو اوّل و آخر گیارہ بار درود پڑھ کر ستر مرتبہسَلٰمٌ قَوْلًا مِّنْ رَّبٍّ رَّحِیْمٍ پڑھ کر پانی پلانا ہے انشاء اللہ شوہر تندرست رہیں گے۔
دل کی تکلیف کیلئے
اگر کسی بہن یا بھائی کو دل کی تکلیف ہوتو دل کو مضبوط کرنے کیلئے اوّل و آخر گیارہ بار درود پاک پھر بسم اللہ الرحمن الرحیم پڑھ کر گیارہ بارسورئہ قدرپڑھیں‘ پانی پر پھونک کر چالیس دن تک پینا ہے ان شاء اللہ دل مضبوط ہو جائے گا۔
دل کے مریض کا سالن
تین سے چار پیاز لینے ہیں‘ پیاز کاٹ کر نمک ملا کر دھو لینا ہے پھر جب پیاز نرم ہو جائیں تو حسب ذائقہ مصالحہ ڈال کر اس پیاز سے کھانا کھانا ہے ان شاء اللہ چند دنوں کے اندر اندر دل کی تکالیف میں افاقہ پائے گا۔(محمد انس ظفر اعوان، ملتان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں