حضرت جی! غالباً 27 رمضان 2013 کے درس میں آپ نے ایک عمل بتایا تھا کہ 41 یا 81 جمعہ تک اوّل آخر تین دفعہ درود پاک گیارہ دفعہ سورئہ الم نشرح اور گیارہ بار سورئہ قدر (انا انزلنا) پڑھے۔ فوائد تو اس کے تقریباً چھ بتائے تھے لیکن ایک فائدہ آپ نے یہ بتایا تھا کہ جو شخص اگر متواتر 41 یا 81 جمعہ پڑھ لے یہ عمل جمعہ کی نماز کے بعد تو اللہ پاک اس کے لیے اور اسکی نسلوں کے لیے وسعت کے دروازے کھول کر رکھ دے گا اور یہ بات تقدیر کے قلم سے لکھ کر رکھ دے گا تو میں نے اس وسعت کو پانے کیلئے عمل شروع کردیا۔ اس کا سب سے پہلے جو مجھے فائدہ ہوا وہ یہ ہوا کہ میں نے زندگی میں پہلی بار بلاناغہ 81 جمعہ ادا کیے اس سے پہلے ناغہ سے جمعہ کی نماز ادا کرتا تھا۔ اللہ کے فضل سے یہ عمل میں نے 81 جمعہ پورا کیا اور 81جمعہ تک رزق میں اللہ تعالیٰ نے وسعت ہی دکھائی‘ مجھے اور آج تک وسعت کی طرف ہی لے جارہا ہے‘ میرا اللہ مجھے اور اللہ کی رحمت سے امید ہے‘ یہ سلسلہ اللہ نسلوں تک چلائے گا۔جیسے ہی 81 جمعہ پورے ہوئے تو مُـحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ اَحْـمَدُ رَسُوْلُ اللہِ والا نقش میں نے لکھا اور ان دونوں عمل کے بعد اگلے ہی ہفتے اچانک ایک دور کے رشتہ دار نے فون پر کہا کہ زین کیلئے ایک تحفہ لا رہا ہوں‘ جب تحفہ آیا تو وہ غلافِ کعبہ تھا تو میں سمجھتا ہوں کہ یہ ترتیب 81 جمعہ والے عمل اور درس میں بلاناغہ حاضری کی برکت ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں