Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مسوڑھوں سے خون آنا بند، منہ میں خوشبو کا احساس

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

  محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھےمسوڑھوں کا بہت زیادہ مسئلہ تھا۔ صبح سویرے اب اٹھتا تھا تو منہ خون سے بھرا ہوا ہوتا تھا اور بدبو کی تو انتہا نہیں تھی ۔ بہت پریشان تھا کہ اس بیماری سے کیسے چھٹکارا حاصل کروں۔ مہنگی سے مہنگی دانتوں کی ٹیوبز کا استعمال کیا لیکن مسوڑھوں سے خون آنا بند نہ ہوا بلکہ دانتوں میں بھی درد ہونا شروع ہوگیا۔ بہت سے ٹوٹکے اور نسخے آزمائے پر کوئی فرق نہیں پڑا ایک روز میں مری کی طرف جارہا تھا کہ راستے میں ایک جگہ عبقری ادویات کا مرکز محسن ہربل سٹور پڑھا ادویات کے لفظ نے مجھے اس دوکان کی طرف کھینچا یہ امید لے کر میں وہاں گیا کہ شاید کوئی میرے مسوڑھوں کے لیے بھی کوئی دوائی ہو۔ وہاں پہنچ کر میں نے اپنا مسئلہ بیان کیا تو انہوں نے مجھے ’’سچا منجن‘‘ دیا اور اس کو مستقل استعمال کرنے کا کہا اور کیمیکل والی پیسٹ استعمال کرنے سے منع کیا۔ میں اسی وقت گھر آیا اور منجن کیا ۔ منجن کے ایک بار کرنے سے ہی میرے منہ میں خوشگوار خوشبو پیدا ہوگئی جیسےمیں نے الائچی کھائی ہو۔ تین میں تین بار شہادت کی انگلی کے ذریعے میں منجن اپنے مسوڑھوں اور دانتوں پر کرتا مسلسل ایک ماہ کے استعمال سے مسوڑھوں سے خون آنا، منہ کی بدبو اور دیگر دانتوں کے امراض سے صحت یاب ہوگیا۔ اب میں نے تمام کیمیکلز والی پیسٹ چھوڑ دی ہیں سارا گھر صرف اور صرف عبقری دواخانے کا ’’سچا منجن‘‘ ہی استعمال کرتا ہے جس سے سارا دن منہ میں خوشگوار خوشبو کا احساس ہوتا ہے۔ (محمد صفدر عباسی، گھوڑا گلی مری)

سن ہوئے جسم میں طاقت آگئی

  محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!ہمارے علاقے میں ایک بچے جس کی عمر تقریباً بارہ سال ہوگی وہ قرآن حفظ کررہا تھا روزانہ آتے جاتے مجھے سلام کرتا تھا۔ کافی دنوں سے وہ گلی سے نہیں گزرا تو مجھے تعجب ہوا تو مدرسے جاتے بچوں سے اس کا پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ وہ بیمار ہیں میں اسی وقت اس بچے کے گھر گیا دیکھا تو وہ چارپائی پر پڑا تھا اس کے ناف سے نیچے والا حصے جواب دے گیا تھا میں بہت پر یشان ہوا۔ میں نے اس کےوالدین کو حوصلہ دیا اور میں گھر آگیا عبقری کے مطالعے کے دوران میں ’’کراماتی تیل‘‘ بارے پڑھا اور تجربہ کے طور پر میں ایک بوتل لے کر اگلے روز اس بچے کے گھر گیا اور اس کے والد کو کہا کہ اس سے اس کی مالش بھی کرو اور رات کو نیم گرمی دودھ میں یہ تیل تھوڑا سا ملا کر اس کو پلاو بھی انہوں نے ایسا ہی کیا تین بوتل استعمال کے بعد اس کا والد مجھے ملا اور کہنے لگا کہ میرے بیٹے ’’کراماتی تیل‘‘ سے 80 فیصد ٹھیک ہوگیا ہے 20 فیصد رہ گیا ہے اب وہ چلنا پھرنا شروع ہوگیا ہے۔ آپ کا شکریہ جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہمارا ساتھ دیا۔ پھر تقریباً ایک ماہ بعد میں نے دیکھا کہ وہ بچہ مدرسہ کی جانب ہنستا مسکراتا جارہا تھا اللہ نے عبقری دواخانے کی بدولت اس کو شفاء دی۔ اس کو دیکھ کر میں بہت خوش ہوا اور دل ہی دل میں اللہ تعالیٰ کا شکر اور عبقری دواخانے اور حکیم صاحب کو دعائیں دینا لگا جنہوں نے عبقری ادویات ہم تک پہنچائی۔ (محمد انور، پھالیہ)

80 سالہ والدہ کو ہیپاٹائٹس نے جکڑ لیا تھا

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری والدہ جنکی عمر تقریباً 80 سال ہے ان کو طبیعت خراب ہوئی ڈاکٹرز سے چیک اپ کروایا تو پتہ چلا کہ وہ یرقان میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹرز نے دوائی وغیرہ دی استعمال کرائی لیکن گولیاں بہت گرم تھی اور اوپر سے میری والدہ کھاتی بھی کچھ نہیں تھی ۔ میں سرکاری ملازم ہوں جہاں جاب کرتا ہوں وہاں ہی کچھ دوستوں نے عبقری کا تعارف کرایا اور ان کی دوائی ’’ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ بارے مجھے آگاہ کیا۔ اور عبقری کی ایجنسی محسن ہربل سٹور مری کا ایڈریس دیا میں اگلے دن وہاں پہنچا اور ایک بوتل ’’ہیپاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ کی لی اور گھر واپس آگیا۔ والدہ کو بوتل میں سے چند چمچ دیئے تو والدہ نے کہا یہ کیا ہے میں نے کہا یہ دوائی ہے۔ والدہ نے کہا یہ دوائی ٹھیک ہے مجھے گولیاں کھانا پسند نہیں یہ ٹھیک ہے۔ جب ایک بوتل پوری والدہ نے استعمال کرلی تو میں والدہ سے پوچھا کہ آپ کیسا محسوس کررہی ہیں انہوں نے بتایا کہ آگے سے بہتر ہوں میں دوبارہ عبقری ایجنسی پر گیا اور دس بوتلوں کا پورا کورس لے آیا اور والدہ کو مستقل مزاجی سے استعمال کرنے کا کہا۔ والدہ نے بھی مستقل مزاجی سے پورا کورس مکمل کیا۔ کورس مکمل ہونے کے بعد میں والدہ کو لبیارٹری لے گیا جہاں ان کے ہیپاٹائٹس کے ٹیسٹ کروائے جو ایک دن کے وقفہ سے مل گئے جب رپورٹ میرے سامنے آئی تو میں حیران ہوگیا کہ ہیپاٹائٹس کا نام و نشان نہ رہا اور والدہ صحت یاب ہوگئیں۔ میں نے دفتر میں ان دوستوں کا بہت شکریہ ادا کیا جنہوں نے عبقری کی ادویات کے استعمال کا صحیح مشورہ دیا اب کوئی بھی بیماری ہو تو میں عبقری ادویات کا استعمال ہی کرتا ہوں اور دوسروں کو بھی ان ادویات کے استعمال کا مشورہ دیتا ہوں۔ (محمد نواز، گائوں کوٹلی ستیاں تحصیل کوٹلی ضلع راولپنڈی)

 

معدے کی تکلیف، تیزابیت منٹوں میں ختم

  محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! جہاں عبقری کی اور بہت سی ادویات ہمارے گھر میں کبھی ختم نہیں ہوئیں وہاں ہاضم خاص بھی وہ دوا ہے جو کبھی ہم نے گھر میں ختم نہیں ہونے دی۔ یہاں تک کہ اگر کوئی مہمان یا ہمسایہ جس کے معدے میں تکلیف ہو اس کو ہم ہاضم خاص ہی استعمال کرواتے ہیں کچھ دن کے استعمال سے اس کو بیماری سے شفاء مل جاتی ہے۔ والد صاحب تو دکان پر بھی ہاضم خاص رکھتے جو گاہکوں وغیرہ آتے ہیں اگر وہ معدے میں تکلیف یا جلن کی شکایت کریں تو ان کو ہاضمہ خاص کی پڑیاں بنا کر دے دیتے ہیں ماشاء اللہ سے شفاء ملتی ہے۔ اگر میں بھی کبھی دوست کے ساتھ باہر کے چٹ پٹے کھانے کھا لوں سے میں گھر آکر فوری ہاضمہ خاص کھاتا ہوں تاکہ تیزابیت نہ ہو اور کھانا جلد ہاضم ہو جائے۔ ہاضمہ خاص معدے کی درد، تیزابیت کے خاتمے کے لیے ایک اسپیشلسٹ دوا ہے۔(مورگاہ گائوں راولپنڈی)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 935 reviews.