تولیہ الگ کرنا
ہر بار اپنے چہرے کو صاف کرنے کے لیے نیا یا کم از کم اپنا تولیہ استعمال کریں۔ تولیے کا مشترکہ استعمال سے آنکھوں کے انفکیشن آشوب چشم کا خطرہ بڑھ جاتا ہے بلکہ اگر کوئی اس کا شکار ہوتو یقینی ہو جاتا ہے۔
ہفتے میں دو بار پالک کا استعمال:پالک کو مختلف طریقے سے بناکر کھایا جاسکتا ہے اور یہ کوئی اہمیت نہیں رکھتا بلکہ اس کا استعمال معمول بنا لینے کو یقینی بنائیں۔ مختلف طبی تحقیقی رپورٹس کے مطابق پالک میں موجود پروٹین ایسا جز ہے جو عمر بڑھنے کے ساتھ ساتھ آنکھوں کے پٹھے میں آنے والی تنزلی اور موتیے کی روک تھام میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔
کمپیوٹر/لیپ ٹاپ پرکام کے دوران وقفہ لیں!
جب آپ کمپیوٹر پر کام یا کتاب کا مطالعہ کررہے ہوںتو ہر گھنٹے بعد کا الارم لگالیں۔ اس کو یاد دہانی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے اپنے یا کتاب سے نظریں ہٹا کر کسی دور واقع جگہ کو تیس سکینڈ تک دیکھیں۔ اس طریقے سے آپ کو آنکھوں کی تھکاوٹ اور اس پر پڑھنے والے بوجھ کی روک تھام میں مدد ملے گی۔
بلڈپریشر پر نظر رکھیں
اپنے بلڈپریشر کا معائنہ ہر ماہ کریں اگر آپ چاہیں تو بازاروں میں عام ملنے والے بلڈپریشر کے آلات سے یہ کام گھر پر بھی کرسکتی ہیں اگر پریشر کے بارے میں علم نہ ہوسکے تو نقصان پہنچنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔
موسم گرما ہو تو سورج کی شعاؤں سے سر کو بچائیں!
سن گلاسز کے ساتھ ایک بڑے ہیٹ یا ٹوپی کو بھی پہننے کی عادت ڈالیں، ہیٹ یا ٹوپی سورج کی نقصان دہ الٹروائلٹ شعاعوں کے 50فیصد اثرات سے تحفظ دیتا ہے اور آنکھوں میں چشمے کے اوپر یا نیچے ان شاعوں کے 50فیصد اثرات سے تحفظ دیتا ہے اور آنکھوں میں چشمے کے اوپر یا نیچے سے ان شعاعوں کے پہنچنے کا امکان کم ترین ہو جاتا ہے۔
دماغ کو تحریک دینا:پودینے کے تیل کو اپنے ہاتھ پر مل کر سونگھیں، طبی محققین کا کہنا ہے کہ پودینے کا تیل دماغ کے اندر ان لہروں کو بڑھاتا ہے جو ہوشیاری اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت کو بہتر بناتی ہیں۔ یہ خوشبوئیں دماغ کے پیچیدہ نظام کو تحریک دیتی ہیں اور آنکھوں تک ان کے اثرات جاتے ہیں جن کی مدد سے آپ مدھم روشنی میں زیادہ آسانی سے دیکھنے کے قابل ہو جاتے ہیں۔چہل قدمی:ہفتے میں کم از کم چار بار چہل قدمی کی عادت بنالیں، مختلف طبی شواہد سے عندیہ ملتا ہے کہ ورزش کو معمول بنالینے سے موتیے کے شکار افراد میں گوشہ چشم کے اندر دبائو کو کم رکھنے میں مدد مل سکتی ہے۔روزانہ پانی سے آنکھیں دھوئیں:پانی ابال کر ٹھنڈا کرلیں، اس میں نمک ڈال کر شیشے کی بوتل میں محفوظ کرلیں روزانہ اس پانی سے آنکھیں دھوئیں، اس کے علاوہ ایسا عمل کرنے سے پٹھوں اور اعصاب کو بھی تقویت ملے گی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں