کینسر کوئی سا بھی ہو شرطیہ شفاء
دھماسہ بوٹی، سمبلو کی جڑ، امرود، زیتون کا تیل، ہلدی کینولا کا تیل، دھماسہ بوٹی‘ سنبلو کی جڑ ‘ ہلدی اور امرود کاسفوف صبح شام ایک چائے کا چمچ لیں اور کھانے میں کینولا اور زیتون کا تیل استعمال کریں۔لال مرچ کی جگہ سبز مرچ استعمال کریں اور آیت کریمہ سے اس کی بندش کریں جو میرے خاندان کا وطیرہ ہے الحمد للہ زندگی ہے تو شفاء شرطیہ ہے۔سورئہ ناس اورسورۂ رحمن کی تلاوت کریں۔ یَاغَفَّارُ اَغْفِرْلِیْ ذَنُوْبِیْ پڑھیں۔
دمہ کا بانس کے سبز پتوں سے علاج
بانس کے سبز پتے دو کلو لیں اور چار کلو پانی ملا کر (دو کلو چینی ڈالیں) جب پانی کلو رہ جائے تو چھان لیں‘ چینی ملا کر شربت تیار کرلیں۔ صبح شام ایک کپ لیں دمہ سے نجات ہوگی۔
شوگر کنٹرول ہوگی!
کلونجی دس تولہ، برگ سنامکی دس تولہ، تخم میتھرے دس تولہ سب کو باریک پیس کر رکھیں صبح شام پانی کے ساتھ ایک چائے کا چمچ لیں شوگر کنٹرول ہوگی۔ذیابیطس (شوگر):(2)کریلہ ایک تولہ، نیم کی کونپلیں ایک تولہ، جامن کی گٹھلی ایک تولہ کا سفوف بنائیں اور رات کو بھگو دیں صبح نہار منہ پی لیں اور دعا کریں۔(3)روزانہ پالک کثرت سے کھائیں۔ چکوترے کے تین پھل روزانہ کھائیں۔ برگ لسوڑہ آٹھ عدد بھگو دیں صبح چھان کر پی لیں۔ صبح بھگوئیں شام کو پی لیں بیس سے تیس دن کریں شوگر نارمل ہو گی۔
یرقان کا آسان ترین کامیاب علاج
(۱)سونف ‘ملٹھی اور ہلدی کو پیس کرہم وزن کابلی چنے کے برابر گولیاں بنالیں دو گولیاں دودھ یا لسی کے ساتھ لیں۔
(۲)پھٹکڑی سفوف ایک پائو کو دو کلو مولی کے پانی میں ڈال کر (آہستہ آہستہ پانی پھٹکڑی پر ڈالیں) پھٹکڑی جب حل ہو اتار کر سفوف بنالیں اور نمی سے محفوظ رکھیں اڑھائی چمچ دہی میں ملاکر تین ٹائم دیں۔نظر تیز کریں چشمہ اتاردیں:(۱)بکھرا بوٹی کے رس میں سرمہ کھرل کریں اور آنکھوں میں لگائیں۔مال کنگنی کے تیل سے ہاتھ کی ہتھیلیوں اور پائوں کے تلوئوں میں مالش کریں 90 دن۔
دانتوں کے کیڑے ختم
چنبلی کے پتوں کو چبائیں روزانہ آپ کے دانتوں میں درد یا کیڑا نہیں ہوگا۔یہ ٹوٹکہ میں چند سال پہلے عبقری رسالہ میں پڑھا تھا۔ واقعی کام کرتا ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں