مچھلی کے ساتھ روٹی نہ کھائیے!امام موسیٰ کاظم کی تحقیق
فرمانِ حضرت امام موسیٰ کاظم سلام اللہ ورضوانۂ علیہ
صرف مچھلی کا گوشت ایساہے جو روٹی کا کام بھی دیتا ہے۔یعنی روٹی کے بغیر کھائی جائے تب بھی جسم میں روٹی کی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔
جدید سائنسی تحقیق
طبی ماہرین کا کہنا ہےکہ مچھلی انسانی صحت کے لئے بہت اہم غذا ہے۔ پروٹین کے بہترین ذرائع میں سے ایک مچھلی ہے۔ یہ اومیگا3 چکنے ترشے (فیٹی ایسڈز) جیسے بنیادی غذائی اجزا سے بھرپور ہے۔ جسم کو دبلا پتلا رکھنے اور پٹھوں کو مضبوط بنانے کے لیے مچھلی کی پروٹین بہترین ہے۔’’امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن‘‘ کا کہنا ہے کہ گوشت کی دوسری اقسام کے برخلاف مچھلی میں پروٹین کے ساتھ سیرشدہ چکنائی نہیں ہوتی۔ ایسوسی ایشن ہفتے میں دو بار مچھلی کھانا تجویز کرتی ہے۔ مچھلی میں بعض ایسے اجزاء ہوتے ہیں جو کسی اور گوشت میں نہیں پائے جاتے، مثال کے طور پر آئیوڈین، جو انسانی صحت کے لئے بہت اہمت کا حامل ہے۔ اس کی کمی سے جسم کا غدودی نظام کا توازن بگڑ سکتا ہے۔اس کے علاوہ مچھلی ایسے بہت سے غذائی اجزاء سے مالامال ہے، جن کی کمی کا سامنا آجکل زیادہ تر افراد کو کرنا پڑ رہا ہے۔ ان غذائی اجزاء میں اعلیٰ معیار کا پروٹین، آئیوڈین، مختلف وٹامنز اور منرلز شامل ہیں۔ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق وٹامن ڈی کیلشیم کے انجذاب کے لیے مفید ہے جس سے ہڈیوں کی صحت اور نمو میں اضافہ ہوتا ہے۔ مچھلی سے صرف پیٹ کم نہیں ہوتا بلکہ جسم کے افعال بھی بہتر ہوتے ہیں۔ یہ جگر، دماغ اور نیند کے لیے مفید ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےصرف مچھلی کھا کرآپ روٹی سے حاصل ہونے والی غذائیت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔اس لیے اگر مچھلی کے ساتھ روٹی نہ بھی کھائیں تو کوئی مضائقہ نہیں۔
پیٹ کے کیڑے 7 عجوہ کھجوروں سےختم!
فرمان ِحضرت امام جعفر صادق سلام اللہ ورضوانۂ علیہ
جس شخص نے سوتے وقت عجوہ کھجور کےسات دانے کھا لئے تو عجوہ کھجور اُس کے پیٹ کے کیڑوں کو ختم کر دے گی۔نیز فرمایا:کھجور بلغم کو دفع کرتی ہے۔
جدید سائنسی تحقیق
کنگ سعود یونیورسٹی کی جانب سے کی گئی یہ تحقیق امریکی جرنل آف ایگریکلچر اور فوڈ کیمسٹری کے 61ویں شمارے میں شائع ہوئی ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ عجوہ کھجورمیں انٹی آکسیڈینٹس کی مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ سوزش کے خلاف بہت اچھا کام کرتی ہے۔امریکی ادارے
یونیورسٹی آف مشی گن کے تحقیق کار مورالدہران نائیر نے سعودی ادارے کے ساتھ مل کر عجوہ کھجور کی خصوصیات جاننے کے لئے تحقیق کا آغاز کیا۔ماہرین یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ عجوہ کھجور میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جس کی وجہ سے وہ کینسر کے خلاف بہت اچھے طریقے سے کام کرتی ہیں اور انسان کو مختلف طرح کی بیماریوں جیسے ذیابیطس سے بچاتی ہیں۔جسم کو طاقت دیتی ہے‘ اعصاب پٹھوں کے کھچاؤ کو ختم کرتی ہے۔طبی تحقیق کے مطابق عجوہ کھجور اس قدر طاقتور ہے جس سےآنتوں کے کیڑے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ کھجوربلغم کو خارج کرتی ہے لہٰذا بعض ماہرین اسے تپ دق میں بھی مؤثر قرار دیتے ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں