محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری رسالہ پڑھتا رہتا ہوں۔گھر کا ماحول کچھ اس طرح ہے کہ اکثر جھگڑے ہوتے رہتےہیں میں بھی کچھ زیادہ ہی جذباتی ہوں‘ اکثر کوئی چیز میرے مزاج کے مطابق نہ ہوتو آپے سے بھی باہر ہوجاتا ہوں جس پر بعد میں شرمندہ بھی ہوتا ہوں اور رب کریم سے گڑگڑا کر معافی بھی مانگتا ہوں‘ خود کو بدلنے کی بہت کوشش کررہا ہوں کافی کامیاب بھی ہوا مگر ایک دن گھر میں میرے آنے سے پہلے جھگڑا چل رہا تھا‘ میں باہر سے بھی کچھ پریشان تھا‘ بات میرے اوپر آئی تو میں پہلے ہی غصہ میں تھا ‘ والد کے آگے بول پڑا اور پھر ان کی ہر بات کا الٹ جواب دیا‘ نجانے اس دن مجھے کیا ہوگیا تھا‘ میرے والد بھی غصے کے بہت تیز ہیں‘ انہوں نے میری مسلسل گستاخی کو ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئے میرا بازو پکڑا اور مجھے دھکے دیکر گھر سے نکال دیا ۔باہر نکل کر جب کچھ دیر بعد ہوش ٹھکانے آئےتو بہت پریشان ہوا‘ بہت رویا‘ اب کیا کروں‘ایک دوست کے ساتھ ہوسٹل میں چند دن رہا‘ مسلسل گھر رابطہ والد سخت مزاج ہیں‘ ہرگز نہ مان رہے تھے‘ عبقری رسالہ ان دنوں سہارا بنا‘اس میں موجود علامہ لاہوتی پراسراری صاحب کا کالم ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت شوق سے پڑھتا‘ علامہ صاحب نے اس میں ایک وظیفہ سورۂ والضحیٰ پڑھا
میں روتا رہتا آگے کیا بنے گا؟ جنات کے پیدائشی دوست میں ایک عمل دیا گیا تھا وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰى سارا دن پڑھتا رہتا روتا رہتا نہ والد صاحب کال سنتے اور نہ بات کرتے۔ والد صاحب نے یہاں تک کہتے تھے کہ ساری زندگی مجھے اپنی شکل نہ دکھانا ۔ میں وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰى پڑھتا رہا ایک ماہ کے مسلسل پڑھنے سے میرے والد نے خود مجھے کال کی اور کہنے لگے گھر آجائو کچھ نہیں کہتا یہ سب وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰى کا کمال ہے۔ اس کے علاوہ یہ عمل رزق کی تنگی دور کرنے میں بھی تجربہ شدہ ہے۔ (مزمل حسین، بورے والا)
(پیدائش دوست فیض، یاقہار فیض)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھ پر جادو کے اثرات تھے میں چار ماہ سے ’’یاقہار‘‘ کا وظیفہ کررہا ہوں پانی میں الحمد اللہ بہت بہتری آئی ہے۔(محمد اشتیاق، بیٹھک اعوان آباد)
پیدائشی دوست فیض یاقہار
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے گھر میں جنات کے اشارے آتے تھے جنات مجھے دکھائی بھی دیتے تھے میں نے سوا لاکھ دفعہ ’’یاقہار‘‘ پڑھا اس کے بعد جنات نظر آنا بند ہوگئے۔ (نامعلوم، جہلم)
۔۔۔۔۔۔۔
پیدائشی دوست فیض
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!درود شریف ایک بار پڑھیں اور تصور میں یہ کہیں یا اللہ اس کا ثواب میں نے اس جانور کی روح کو ہدیہ کردیا اور اس جانور کو میرے لیے دعا پر لگا دے یہ عمل دن میں بے شمار بار کریں چند چند ہفتے اور چند مہینے ضرور کریں یہ عمل میں جب سے یہ شمارہ 03-09-2015 کو شائع ہوا ہے میں نے اپنا نام دیکھ کر کرنا شروع کردیا ہے اور آج تک کررہی ہوں اس سے اللہ کا شکر ہے کافی سکون ہوا ہے۔(اختر بی بی قریشی، نامعلوم)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں