Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آخری ڈیپریشن کا علاج آپ کےناخنوں میں چھپا ہے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! کچھ ٹوٹکے اور روحانی فیض عبقری قارئین کی نذر کرنا چاہتی ہوں۔گلا خراب کے لیے آزمودہ ٹوٹکہ:گلا خراب ہو جائے یا موسم بدلے اور گلے کی خرابی محسوس ہوتو فوراً پیاز کاٹ کر نمک ڈال کر تھوڑا سا کھالیں۔ گلا شدید خراب ہو تو پیاز کا رس نکال کر ایک چمچ پئیں اور پیاز کا گودا گلے پر باندھ دیں۔ تھوڑی سے بدبو تو آئے گی مگر آئندہ پورا سال ان شاء اللہ گلا نہ خراب ہوگا یہ ہمارے گھر کے تمام افراد کا آزمایا ہوا ٹوٹکہ ہے۔جملہ امراض کے لیے:اگر اندرونی اعضاء میں سوزش ہو مثلاً، گردہ، پتہ، معدہ، پیڑوں وغیرہ کی یا گیس اور گیس کا سینے پر چڑھ جانا اور سانس لینے میں دقت ہونا ان سب کیلئے اور آنکھوں کے گرد سوزش کی وجہ سے آنکھوں کے گرد حلقے پڑجانا تمام امراض کیلئے ایک کپ پانی میں سونف ایک چمچ، گلقند (گلاب کے پھولوں کی)ایک چمچ ابالیں اور اس کا قہوہ پئیں ان شاء اللہ ان امراض کی بہترین شفاء ملے گی یہ میری والدہ کا آزمودہ ٹوٹکہ ہے۔
آنکھوں کی الرجی کے لیے:الرجی سے آنکھوں سے پانی نکلتا ہوتو پیاز کا پانی اور شہد ہموزن ڈراپر سے آنکھوں میں ٹپکائیں الرجی سے نجات ملے گی۔ٹینشن کا روحانی علاج:آپ کے درس میں ٹینشن کا روحانی علاج تسبیح فاطمہ رضی اللہ عنہا پڑھنے کا طریقہ توجہ اور دھیان سے معنی پر غور کر کے اور ناخن کاٹ کراِنَّا لِلہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ 100 بار پڑھ کر دفنانا اور درد پاک کی تسبیح توجہ اور رسول علیہ الصلوٰۃ والسلام کے احسانات کا تصور کرکے پڑھیں۔ بڑی سے بڑی ٹینشن جس کا سالوں اور مہینوں سے علاج نہ ملے دل گھبرائے ، خیالات جان نہ چھوڑیں پریشان رکھیں ان سب کا آزمودہ اور مجرب علاج ہے۔ میں نے خود آزمایا اللہ پاک نے کلام پاک کی برکت سے ایسا سکون عطا فرمایا کہ ہر پل حکیم صاحب اور ان کے اہل و عیال کیلئے صرف دعائیں ہی نکلتی ہیں۔دل کی گھبراہٹ دور:قرب اور پریشانی اور دل کا ڈوبنا، دل کے اطمینان کیلئے ہر نماز کے بعد آٹھ باراَللہُ اَللہُ رَبِّی لَاأُشْرِکُ بِہِ شَیْئًاپڑھیں فوراً دل کی گھبراہٹ ٹھیک اور ذہن فریش
ہو جائے گا ان شاء اللہ تعالیٰ۔امتحانات میں کبھی فیل نہیں ہوں گے:اچھے نمبروں سے پاس ہونے کے لیے امتحانات کے بعد صبح و شام ایک ایک تسبیح پڑھیں۔ یہ تسبیح میں نے عبقری میں ہی میں پڑھی تھی اور آزمایا بھی۔’’حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ یَاوَارِثُ یَاوَکِیْلُ‘‘۔ کمرہ امتحان میں جانے سے پہلے سات بار سورئہ الانفال کی آیت نمبر62 ’’فَاِنَّ حَسْبَكَ اللّٰهُ هُوَ الَّذِیْٓ اَیَّدَكَ بِنَصْرِهٖ وَ بِالْمُؤْمِنِیْنَ‘‘ تک پڑھ کر داخل ہوں ان شاء اللہ کبھی فیل نہیں ہوں گے۔سردرد کے لیے:جن لوگوں کے سر میں کمزوری سے درد رہتا ہو دھوپ میں نکلتے یا سخت محنت سے یا کسی بھی وجہ سے درد رہتا ہو یا آدھے سر کار درد ہو دوائیاں کھا کھا کر تنگ آچکے ہوں ان کے لیے ایک ٹوٹکہ حاضر ہے۔ ہاتھ کی بنی ہوئی سوئیاں (جو صرف گھر میں روٹیاں پکانے والے آٹے سے تیار کی گئیں ہوں) دیسی گھی میں بناکر کھائیں۔ چند بار کے استعمال سےزندگی بھر دوباہ مسئلہ نہ ہوگا۔ ان شاء اللہ۔ میرے آدھے سر میں مسلسل درد رہتا تھا زیادہ دیر خالی پیٹ رہنا اور دھوپ میں نکلنا محال تھا ذرا سی ٹینشن سے سر پھٹنے کو آجاتا دوائیوں سے تنگ آگئی آخر کار یہ ٹوٹکہ کیا اور آبِ حیات ثابت ہوا۔ (طیبہ نصیر،جہلم)

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 913 reviews.