محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری سے میرا تعلق پچھلے چار سال سے ہے میں ہر مہینے عبقری شوق سے منگواتی ہوں بلکہ محلے کی عورتیں وظائف کے لیے مجھ سے لیتی ہیں‘ ہر کوئی تعریفیں کرتا نہیں تھکتا‘ بے شمار کے مسائل اسی رسالہ میں آئے ٹوٹکوں اور وظائف کے ذریعے حل ہوئے ہیں۔ میں یہاں سورئہ قریش کا آزمودہ تجربہ لکھ رہی ہوں‘ میرے ماموں جو ہم سے کافی عرصہ سے ناراض تھے ‘میں نے عبقری رسالے میں پڑھا تھا کہ سورئہ قریش اکیس مرتبہ ‘اوّل و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھیں‘ تین دن یہ عمل کریں تو بچھڑے مل جاتے ہیں‘ ناراضگی ختم ہو جاتی ہے میں نے ایسا ہی کیا تین دن سورئہ قریش پڑھی میری حیرت کی انتہا نہ رہی کہ جب میرے ماموں اور ان کے بیٹے امی کے گھر خود چل کر آگئے معافی مانگی‘ حقیقت میں وہ بڑے تھے لیکن انہیں اپنی غلطی کا احساس ہوا۔
جمعہ کا دن تھا سردی بہت تھی‘ پانچ بجے کا ٹائم تھا میری بہن کی ساس فوت ہوگئی ہم لاری اڈے پہنچے تو پتہ چلا کہ گاڑی ابھی نکلی ہے اب گاڑی دو گھنٹے بعد آئے گی عشاء کی نماز کے بعد ان کا جنازہ تھا ٹائم کم تھا اور ہمارے ہاں جمعہ کے دن گاڑیاں شارٹ ہوتی ہیں میں نے وہی پر کھڑے ہوکر اکیس مرتبہ سورئہ قریش اوّل و آخر تین تین مرتبہ درود شریف پڑھا آپ یقین نہیں کریں گے ٹھیک سات منٹ بعد گاڑی آکر رکی اور ہم بیٹھے اور وہ غسل دے رہے تھے اور ہم پہنچ گئے اب میں یقین کامل کے ساتھ ہر مقصد کیلئے یہی سورئہ پڑھتی ہوں اور کام بن جاتا ہے۔ (آسیہ گل، اٹک)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں