محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ پاک آپ کو خوش رکھے اور کامیابیاں ہمیشہ آپ کے قدم چومیں۔ اپنی زندگی میں پہلی بار خط لکھ رہی ہوں۔میری ایک آنٹی ہے اس نے مجھے آپ کے رسالے کا تعارف کرایا تھا اور میں آپ کا رسالہ عبقری جنوری 2013 سے پڑھ رہی ہوں یہ رسالہ مجھے اتنا پسند ہے کہ میرے پاس اسکی تعریف کیلئے الفاظ نہیں میں جب عبقری پڑھ کر ختم کرتی ہوں تو مجھے دوسرے شمارے کا شدت سے انتظار شروع ہو جاتا ہے عبقری کی وجہ سے میرے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں اور اس میں جو کالم جنات کا پیدائشی دوست ہے وہ تو میرا پسندیدہ کالم ہے میں اس کو پڑھتی ہوں اور اس میںدیئے گئے عمل بھی کرتی ہوں۔
میری زندگی میں تقریباً بارہ سال سے تیسرے کلمے کے بہت سے ایسے تجربات ہیں جو میں چاہتی ہوں میرے پڑھنے والے بہن بھائی اس سے فائدہ اٹھائے اور مجھے دعائوں میں یاد رکھے۔ ویسے تو میں لکھنے بیٹھ جائوں تو ایک بہت بڑی کتاب بن جائے لیکن مختصر یہ کہ ایک دو واقعے لکھتی ہوں میری بھائی کی شادی تھی اس نے مجھے بھابھی کی شاپنگ کرنے کیلئے بہت سے پیسے دیئے شاپنگ کرتے آدھے سے زیادہ پیسے کہیں گر گئے جب مجھے پتہ چلا تو میں بہت زیادہ پریشان ہوگئی کہ میں بھائی کو کیا جواب دوں گی اچانک میرے ذہن میں آیا میں پریشانی کے عالم میں تیسرا کلمہ پڑھنا شروع کردیا شاپنگ کرتی رہی اور کلمہ پڑھتی رہی یقین جانیے میری ساری شاپنگ ہوگئی اور پیسے بھی کافی بچ گئے مجھے خود بھی یقین نہیں آرہا تھا کہ یہ سب کیسے ہوگیا لیکن وہ سب کلمہ کی وجہ سے ہوا تھا ایک اور بار میرا بھائی اور بہن کہیں جارہے تھے راستے میں پٹرول ختم ہوگیا سفر ابھی بہت رہتا تھا وہ بہت پریشان ہوئے میری بہن نے تیسرا کلمہ پڑھنا شروع کردیا اور موٹر سائیکل سٹارٹ کی وہ راستے میںپڑھتی رہی پٹرول پمپ پر آرام سے پہنچ گئے۔ میں نے اپنے گھر کا کام کروانا تھا لیکن کام کی نسبت سے پیسے کم تھے میں تیسرا کلمہ پڑھتی رہی میرا کام ختم ہوگیا اور میں پریشان بھی نہیں ہوئی میرا ہر چھوٹے سے چھوٹا کام اوربڑے سے بڑا کام تیسرا کلمہ کی وجہ سے آرام سے ہو جاتا ہے۔ (اے آر۔نامعلوم)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں