بچوںکو قرآن پڑھانا شروع کیا‘ تنگی رزق ختم ہوگئی
اس سلسلے میں قارئین کی آزمودہ تحریریں ’’ ان کی مشکلات‘ فاقے‘ بے روزگاری‘ بیماری کیسے ختم ہوئی؟ کیسے ایک فاقوں میںمبتلا‘ دولت مند ہوا‘‘ شائع کی جائیں گی۔ آپ بھی اپنا یا اپنے کسی عزیز کا آنکھوں دیکھا واقعہ یا سنا ہوا ضرور لکھیں۔ لاکھوں کا بھلا اورآپ کا صدقہ جاریہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ دو سال سے عبقری سے وابستہ ہونے کے بعد میرے مشاہدات میں یہ بات آئی ہے اللہ پاک کے حکم سے اور آپ کی دعا اور عبقری رسالہ میں آئے وظائف سے میرے کافی سارے مسائل ایک ایک کرکے حل ہونے شروع ہوئے ہیں‘ ہم میاں بیوی سچے یقین کے ساتھ اسم اعظم کے ماہانہ روحانی دم میں بھی شامل ہوتے ہیں ۔ میرے سر پر لاکھوں کا قرضہ تھا جو کہ اب آدھا رہ گیا ہے تقریباًتین لاکھ پچاسی ہزارجو ابھی ادا کرنا ہے‘ پہلے میرے شوہر کا کام بالکل نہیں چلتا تھا اب جب سے تسبیح خانہ آنا شروع ہوئی ہوںاور فی سبیل اللہ محلے کے بچوں کو قرآن پاک پڑھانا شروع کیا ہے۔ 12بچوں میں سے تین نے قرآن پاک مکمل کرلیا ہے‘ چوتھا بچہ اکیسویں پارے پر ہے ایک آٹھویں پارے پر ہے اور تیسرے پارے پر پانچ سے چھ بچے نورانی قاعدہ ایک دو بچے پہلے پارہ پر ہیں‘ بس انہی بچوں اور قرآن پڑھانے کی برکت سے اللہ کریم نے ہمارے گھر سے فاقے ختم کردئیے ہیں۔جو دن کبھی فاقے میںگزرتے تھے اب اللہ کے کرم سے اور تسبیح خانہ کی برکت سے پیٹ بھر کر سوتے ہیں۔ اللہ پاک نے بہت بڑی نعمت صحت و تندرستی سے نوازا ہوا ہے کچھ زندگی کے بڑے بڑے مسائل موجود ہیں۔ اللہ پاک سے امید ہے وہ بھی اللہ نے چاہا تو ضرور حل ہوں گے بہت ساری عورتوں سے ملاقات ہوتی ہے جو بتاتی ہیں کہ عبقری سے ان کو بے حد فائدہ مل رہا ہے بہت سے لوگوں کے مسائل حل ہورہے ہیں لاعلاج بیمار اللہ پاک کے کرم سے عبقری کی دوائوں سے صحت پا رہے ہیں‘ میں خود اور دوسروں کیلئے بھی یہاں سے سچا منجن، طب نبوی ہئیرآئل، کراماتی تیل، آنکھ شفاء، کان شفاء، شفاء حیرت بہت دفعہ لے کر گئی ہوں اور جس جس نے استعمال کیا ہے مجھ سے دوبارہ منگوایا ہے۔ مشروب عبقری کے تو کیا ہی کہنے پورے رمضان اور رمضان کے بعد بھی کوئی آٹھ سے دس بوتلیں استعمال کیں ہیں‘ زبردست چیز ہے لاجواب ذائقہ ہے۔ میرے بھانجے کو بڑی پرانی الرجی تھی چنیوٹ میں رہ کر اس نے بڑے علاج کروائے یہاں میری طرف آیا تو میں عبقری دواخانہ لے آئی اب چھ مہینے کے لگاتار علاج سے کافی حد تک ٹھیک ہوگیا ہے۔اس کے علاوہ میرے شوہر ہر ماہ عبقری رسالے آٹھ سے دس عدد خرید کر تقسیم کرتے ہیں تاکہ کسی کا عبقری پڑھ کر بھلا ہو جائے۔ وہ نیکی اللہ دنیا میں دس اور آخرت میں بے حساب عطا کریں گے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں