ایک ایک بوند پڑے تو پتھر میں سوراخ ہو جاتا ہے فیا ض کا دل تو پہلے ہی جیراں سے کٹھا ہو چکا تھا وہ طلاق دینے پر آمادہ
ہوگیا‘ جیراں کی نند بھی یہ تماشہ دیکھ رہی تھی اپنے خاوند کا جیراں کے ساتھ میل جول اسے بھی خطرے کا نشان لگا۔ وہ کہنے لگی تم کیوں ہر وقت میرے بھائی کا گھر اُجاڑنے کے درپے ہو تجھے کیا فائدہ ہوگا؟ مختیار بولا: فائدہ مجھے یہ ہوگا کہ مجھے جیراں جیسی بیوی مل جائے گی۔منہ دھو رکھو‘ وہ تجھ سے شادی نہیں کرے گی ‘میرے بھائی جیسے شریف مرد سے طلاق لیکر تجھ جیسے ٹھگنے کالے سے شادی کرے گی یہ تیری بھول ہے اور شاید تجھے پتہ نہیں ہے وہ اگر طلاق لے گی تو غیاث سے شادی کرے گی‘ وہ طلاق بھی غیاث کی وجہ سے لے رہی ہے۔ یہ دونوں ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں‘ یہ سن کر مختیار پر بجلی گری یہ کیسے ہوسکتا ہے؟ جیراں نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ مجھے طلاق دلوا دو تجھ سے شادی کرونگی۔
منہ دھو رکھو مختیار کی بیوی بولی!وہ تجھے دھوکہ دے گی تجھے اس نے چارا بنایا ہوا ہے۔ مختیار جھٹ جیراں کے پاس پہنچا اور کہنے لگا دیکھو جیراں تم نے مجھ سے وعدہ کیا ہے کہ مجھ سے شادی کرو گی بعد میں تم مکر تو نہیں جائو گی؟نہیں مختیار میں تجھ سے شادی کرونگی میری فیاض سے جان چھڑوا دو جیراں بولی!
مختیار بولا:مجھے یقین نہیں آتا سب کہتے ہیں تم غیاث کے لیے طلاق لے رہی ہو ۔جیراں بولی: اگر میں قسم اٹھا کر قرآن پر ہاتھ رکھ کر تجھے یقین دلائوں تو تم یقین کرلو گے۔ہاں کیوں نہیں قرآن کی قسم پر کون یقین نہیں کرتا۔
جیراں جھٹ اٹھی‘ طاق سے قرآن مجید اٹھا کر اپنے سر پر رکھ لیا اور کہا میں اس کی قسم کھا کر کہتی ہوں میں تجھ سے شادی کروں گی۔ مختیار مطمئن اور خوش ہوگیا۔ فیاض کو جب قسم قرآن والے واقعے کا پتہ چلا تو اس نے اسی غیرت میں آکر جیراں کو طلاق دے دی لیکن اس نے مختیار کو چیلنج کیا ‘یاد رکھو! یہ تجھ سے شادی کبھی نہیں کرے گی جس نے بھی یہ سنا سب نے کہا بے شک جیراں نے قرآن اٹھایا ہے یہ شادی غیاث سے کرے گی۔ طلاق کے بعد (باقی صفحہ نمبر53 پر)
( بقیہ: شوہر کو دھوکہ دیا! برص نے داغداراور نئے شوہر نے برباد کردیا)
جیراں عدت گزارنے اپنے میکے آگئی۔ میکے والوں نے اسے لعنت ملامت کی لیکن جیراں خوش تھی اس نے غیاث تک اپنی طلاق کی خبر پہنچا دی۔ عدت کے دن گزرتے گئے مختیار خوش خوش شادی کی تیاریوں میں مگن تھا کہ جیسے ہی عدت ختم ہوگی جیراں اپنے وعدے کے مطابق مجھے پیغام بھیجے گی اورمیں شادی رچالونگا۔ جیسے ہی عدت کے دن ختم ہوئے جیراں نے غیاث سے نکاح کرلیا۔ واقعی شادی کے تین مہینے بعد جب جیراں کو ماں بننے کی خوشی ملی۔ اس کے تمام جسم پر برص کے بدصورت داغ پھوٹ پڑے اس کی تمام خوبصورتی ختم ہوگئی۔ دوسرے شوہر کا رویہ بھی بدل گیا پھر تمام زندگی اپنے بیٹے کو لپٹائے جیتی رہی۔دوسراشوہربچے کا خرچہ بھجوادیتا تھا لیکن خود پھر وہ شرمندگی سے نہ پہلی بیوی کے پاس گیا اور نہ ہی جیراں کو وقت دیا ۔ جیراں نے تمام زندگی اکیلے گزار دی ۔غیاث نے جیراں کو طلاق تو نہ دی لیکن بسایا بھی نہیں کیونکہ جیراں پھلبہری سے عجیب ہوگئی تھی ۔ بڑھاپے میں بیٹے بہو کے ساتھ زندگی کے دن پورے کرکے قبر میں جاسوئی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں