محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! 27اکتوبر کے دم پر میں نے اپنے سرگودھا کے عزیز ہیں ان کو اسم اعظم کے روحانی دم پر آنے کی دعوت دی وہ ہمارے علاقے کے بڑے زمیندار مخدوم فیملی سے ان کا تعلق ہے۔ ان پر جادو کے شدید ترین اثرات ہیں انکی بیٹی کی عمر تقریباً 35 سال ہے اسکی جادو کی وجہ سے شادی بھی نہیں ہوئی اور اس کو ڈسک پرابلم اور کمر اور مہروں کا مسئلہ ہے وہ بتا رہے تھے کہ ہم دم کروانے آئے ہماری بیٹی نے بیلٹ باندھا ہوا تھا اس کو تکلیف تھی دوران دم ہم بھی لائن میں لگ گئیں جب حضرت حکیم صاحب کے سامنے سے میری بیٹی گزری اور حضرت جی نے مور پنکھ سے دم کیا جب باہر گئی تو میری بیٹی نے کہا میرا کمر درد ٹھیک ہوگیا ہے الحمدللہ باہر نکلتے ہی اس نے بیلٹ اتار دیا اور میری بیٹی کا کمر درد اور ڈسک پرابلم مہروں کا مسئلہ پہلی بار کے دم سے ہی ٹھیک ہوگیا۔(محمد اکمل فاروق ریحان، کوٹ مومن)
بچے فرمانبرادر ہوگئے:محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ سے روحانی دم کروانے کے بعد میرے اور میرے تمام بچوں کے مزاجوں اور طبیعت میں نمایاں فرق آیا اور بہتری آئی‘ اب میری بات مانتے ہیں اور ادب کرتے ہیں‘ حالانکہ پہلے ایسا نہیں تھا۔ اللہ سے حالات بہتر کرنے شروع کردیئے۔ اللہ آپ کو اور آپکے اہل خانہ کو سلامت رکھے۔ آمین(ج، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں