قارئین! السلام علیکم! آپ نےاگر کسی کو خون دیا ہے تو خون دینے کے بعد ایک یا ڈیڑھ پاؤ نیم گرم دودھ میں ایک چمچ خالص شہد‘ ایک چمچ روغن بادام اچھی طرح مکس کرکے پی لیں‘ ان شاء اللہ ایک گھنٹہ میں خون کی کمی پوری ہوجائے گی۔ اگرکمزوری کی وجہ سے پاخانہ والی جگہ باہر آجاتی ہو تو اس کا علاج یہ ہے کہ دیہات میں جب لسی بناتے ہیں تو پھر اس کو کپڑے سے چھان لیتے ہیں‘ اس کا جو پھوک (جس کو دیہاتی زبان میں چھڈی بولتے ہیں) ہوتا ہے۔ وہ کھلایا جائے تو جلدی آرام آجاتا ہے۔ خاص طور پر موسم گرما میں اگر یہ استعمال کی جائے تو گرمی بھی دور ہوجاتی ہے‘ یہ انتہائی طاقتورچیز ہے۔ (ر۔ص‘ ہارون آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں