محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری کی دعوت دینے میں ایک بات جو میں نے نوٹ کی وہ یہ ہے کہ جس کے دل میں چاہت تھی کہ وہ اپنی زندگی کواعمال پر لانا چاہتا ہے تو اس نے عبقری رسالہ کو پڑھا اور خوب پایا اور بتایا پر جس کے دل میں چاہت نہیں تھی اس نے دیکھا پڑھا اور واپس رکھ دیا اور اصرار کرنے پر بھی کہ رکھ لیں پڑھ لیجئے گا اس نے نہیں لیا۔ میں ماہنامہ عبقری ہر ماہ خریدتا ہوں اور اسے کسی نہ کسی دوست احباب یا جو مل جائے اسے دے دیتا ہوں۔ اب میں آپ کو اپنا ایک عمل اور اس کا مشاہدہ بتانا چاہوں گا جو میں نے بہت عرصہ پہلے ایک بیان میں سنا اور اسے اپنے عمل میں ہمیشہ لایا اللہ نے حفاظت، کفالت کا نظام بنایا۔ یہ وہ دعا ہے(اللہ کمی بیشی معاف کریں) جب نبی پاکﷺ اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ غارثور میں تھے کافر انہیں تلاش کررہے تھے اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے غار کے سب سوراخ بند کردیئے پر ایک رہ گیا تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اس سوراخ پر اپنا پائوں رکھ دیا جو ایک سانپ کا بل تھا اور اس سانپ نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پائوں پر ڈسا جس کی تکلیف سے آپ ؓکے رخسار سے آنسو ٹپکے جس پر نبی پاک محمد مصطفیٰﷺ نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو تعلیم فرمائی اس دعا کے الفاظ یہ ہیں:
اَللہُ حَافِظُنَا(اللہ حفاظت کرنے والے)
اَللہُ نَاصِرُنَا(اللہ مدد و نصرت کرنے والے)
اَللہُ نَاْظِرُنَا(اللہ دیکھنے والے ہیں)
اَللہُ مَعَنَا(اللہ ہمارے ساتھ ہے)
ہر چھ ماہ بعد حمل گرجاتا‘اس عمل سے کرم ہوگیا
سب سے پہلے تو یہ کہ درس سننے سے کافی پرسکون محسوس کرتے ہیں روزانہ آدھا یا ایک گھنٹہ سن لیتے ہیں اس سے پہلے ہم اپنے مسئلے کی وجہ سے اتنے پریشان ہوتے تھے کہ لگتا تھا پاگل ہو جائیں گے۔
طلاق یافتہ خاتون نے یہ جب یہ پڑھتا تو کیا ہوا؟
یَا مُؤْمِنُ 136 بار روزانہ وساوس کے لیے پڑھنے والے عمل سے بھی ہمیں بہت فائدہ ہوا۔ یہ عمل انتہائی مؤثر ہے۔ یعنی جیسے ہی یہ عمل کرتے ہیں فوراً ہی منفی خیالات ذہن سے نکل جاتے ہیں اور مثبت خیالات آجاتے ہیں۔ میں نے یہ عمل اپنی ایک طلاق یافتہ دوست کو بھی بتایا تھا وہ اپنی طلاق کی وجہ سے بہت پریشان رہتی تھی اس نے بھی یہ عمل کیا اور اسے بھی بہت فائدہ ہوا۔
حاملہ عورت کا مسئلہ حل
اَلْمَلِکُ الْقُدُّوْسُ اَلسَّلَامُوالا عمل ہر نماز کے بعد اکیس مرتبہ کیا۔ میرے ساتھ یہ مسئلہ تقریباً ایک سال سے تھا کہ حمل پانچ چھ دن بعد گر جاتا تھا۔ اس کے لیے میں نے دوا بھی استعمال کی مگر فائدہ نہ ہوا یہ عمل تین چار ماہ کیا اللہ نے کرم کیا یہ مسئلہ بالکل ختم ہوگیا‘ الحمدللہ اور اب بھی یہ عمل میں کررہی ہوں۔
برکت والی تھیلی کا کرشمہ
برکت کے لیے 129دفعہ سورئہ الکوثر پڑھ کر روزانہ برکت والی تھیلی پر پھونک دیتی ہوں اللہ کا کرم ہے پہلے سے بہت برکت ہے۔(ج،کراچی)
(روحانی باکس)
آب زم زم پر تین بار اوّل و آخر درود شریف ایک بار سورئہ الفاتحہ اور تین بار سورئہ اخلاص پڑھ کر دم کرکے مریض کو پلائیں تو شفا ملتی ہے۔ میری امی کی جب کبھی طبیعت پریشان ، بوجھل سی اور کیفیات نہ سمجھ میں آنے والی ہوتی ہیں تو میں ان کو دم کرکے پلاتی ہوں تو اللہ کے فضل و کرم سے فوراً طبیعت بہتر ہو جاتی ہے۔
(روحانی باکس)
درد کے لیے عبقری سے میں نے پڑھا تھا کہ تین بار انگلی سے بسم اللہ لکھ دیں درد والی جگہ پر تو آرام آجاتا ہے وہ بھی میں نے بہت بار آزمایا ہے اور اس سے فوراً آرام آجاتا ہے۔ میری امی کی ڈاڑھ میں درد تھا تو عبقری میں ایک بار شائع ہوا تھا کہ درد والی جگہ پر فرعون غرق شد الگ الگ کرکے درد والی جگہ پر تین بار لکھیں تو آرام آجاتا ہے یہ بھی میں نے امی کی ڈاڑھ والی جگہ لکھا تھا امی کو فوراً آرام آگیا تھا اسی طرح ایک دفعہ امی کی کمر میں دو تین دن سے درد تھا تو میں نے تین دفعہ اوّل و آخر درود شریف سات دفعہ سورئہ الناس پڑھ کر درد والی جگہ پر دم کرنے والا عمل دیکھا تھا وہ کیا تو امی کا درد الحمد اللہ فوراً رفع ہوگیا۔
(روحانی باکس)
میری جب بھی کوئی چیز کم ہو جائے نہ مل رہی ہوتو میں ’’اِنَّا لِلہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ‘‘ پڑھنا شروع کردیتی ہوں۔ اللہ کے کرم سے چند بار پڑھنے سے چیز مل جاتی ہے۔
(روحانی باکس)
میں نے دو سال کراچی کی پبلک ٹرانسپورٹ پر اکیلے سفر کیا ہے ۔ گھر سے نکلتے وقت میں ایک بار آیت الکرسی پڑھ کر اپنے اوپر دم کرلیتی جس سے الحمد اللہ آج تک کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔
آخر میں آپ کے لیے ڈھیروں دعائیں اللہ تعالیٰ اس طرح آپ کو مخلوق کو نفع پہنچانے کا باعث بنائے رکھے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی نسلوں کو عافیت اور سکون دے۔ اللہ تعالیٰ آپ کو ہمیشہ صحت و تندرستی، ایمان کی سلامتی اور خاتمہ بالایمان عطا فرمائے ۔آمین ۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں