Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

سسر کا بلڈپریشر نارمل، روحانی سکون میسر ہوا

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری تسبیح خانے سے جڑے تین سال ہوگئے ہیں میں آپ کا درس بڑے شوق سے سنتا ہوں۔ سارا دن کام کے بعد شام کو گھر آتاتو دماغی طور پر بوجھ محسوس کرتا جب سے آپ کا درس سونے سے پہلے سننا شروع کیا ہے نیند پرسکون آتی ہے اور خواب بھی اچھے آتے ہیں۔ عبقری رسالہ ہر ماہ میرے گھر آتا ہے بچے بڑے بوڑھے سب بہت شوق سے اس کا مطالعہ کرتے ہیں۔ عبقری کی ادویات بھی لاجواب ہیں۔ میرے سسر صاحب بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا تھے۔ کافی عرصہ سے انگریزی دوائی استعمال کررہے تھے جس دن گولی نہ کھائی بلڈ پریشر ہائی ہوگیا جس سے طبیعت بگڑ جاتی۔ میں نے ان کو ’’فشاری‘‘ گولیاں بھیجی اور مستقل مزاجی سے اس کے استعمال کا مشورہ دیا۔ انہوں نے پہلی ڈبی استعمال کے بعد مجھے فون کیا کہ دوائی اچھی ہے بلڈپریشر کنٹرول میں آنا شروع ہوگیا ہے دو ڈبی اور بھیج دو میں نے دو ڈبی اپنے شہر جھنگ صدر میں موجود عبقری کی ایجنسی ہراج دواخانہ سے لے کر بھیج دی ان ڈبیوں کے استعمال کے بعد دوبارہ ان کی کال آئی تو کہنے لگے ایک ماہ ہوگیا ہے میرا بلڈپریشر بالکل نارمل ہوگیا یہ کہہ کر مجھے دعائیں دینے لگے اور میں دل ہی دل میں عبقری دواخانے کو دعائیں دینے لگا اور میں نے ان کو کہا کہ آپ درس بھی لازمی سنا کریں اب جب بھی فارغ ہوتے ہیں آپ کا درس سنتے ہیں جس سے ان کو روحانی سکون میسر آتا ہے۔ (نور احمد جھنگ)

 

کھانسی، زنزلہ، زکام، نمونیہ اب قریب بھی نہیں آتے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے بچپن سے ہی گردوغبار سے الرجی تھی۔ گھر میں بھی صفائی کے دوران جب گرد اٹھتی تو میں فوری طور پر نزلہ، زکام اور کھانسی میں مبتلا ہو جاتی اور یہ بیماری شادی کے بعد تک بھی نہیں گئی میرے سسرال میں زیادہ تر عبقری کی ادویات کا استعمال ہوتا ہے ۔ ایک روز الماری کی صفائی کے دوران مجھے ایک ڈبہ جوش جوشاندہ کا نظر آیا میں نے اس پر لکھے ہوئے فوائد پڑھے تو بہت خوش ہوئی ۔ گھر کی تمام صفائی کے بعد میں نے ایک کپ گرم پانی میں جوش جوشاندہ کا ایک پیکٹ حل کیا اور پیا بہت ہی خوش ذائقہ لگا اس کو پینے سے پہلے مجھے معمولی کھانسی بھی تھی جو جاتی رہی۔ پھر رات سونے سے پہلے ایک اور کپ پیاصبح جب اٹھی تو میں تازہ دم تھی۔اب اس کو پینا میں نے معمول بنا لیا جب سے اس کا استعمال شروع کیا جتنی مرضی گردوغبار اٹھ رہی ہو مجھے چھینکیں، نزلہ، زکام، الرجی نہیں ہوتی۔ اس کا لطف اور فوری اثر دیکھنا ہوتو اس میں شہد ملا کر پیا جائے بہت مفید ہے۔ جب بھی میرے بچوں کو سردی لگ جائے یا نمونیہ کی شکایت ہو مجھے ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہوتی جوش جوشاندہ دن میں چار ٹائم دیتی ہوں جس سے بچے آرام پاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ سینے پر جمی ہوئی پرانی بلغم ، دمہ میں بھی جوش جوشاندہ بہت ہی مفید ہے۔ اکثر سب گھر والوں کے لیے چائے تیار کروں سے اس میں بھی دو سے تین پیکٹ ڈال دیتی ہوں اس سے چائے خوش ذائقہ ہو جاتی ہے۔(عظمیٰ،لاہور)

 

ستر شفائیں سے پائی سینکڑوں مریضوں نے شفاء
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرے پاس ایک پٹھان بھائی حمید اللہ تشریف لائے وہ ستر شفائیں کی پانچ ڈبیاں لے گئے میں نے ان سے فوائد دریافت کیے تو انہوں نے بتایا کہ گردوں کی بیماری سے بہتری کی طرف گامزن ہوں۔ ستر شفائیں کے استعمال سے پہلے جو درد اٹھتا تھا ، تھکاوٹ بہت ہوتی تھی اب اللہ کے فضل سے ایسا نہیں ہوتا۔ کھانا ہضم نہ ہوتا تھا بھوک بہت کم لگتی تھی ہر وقت معدہ پر بوجھ محسوس ہوتا تھا کھٹی ڈکاریں معمول بن گیا تھا منہ سے بادی پانی آتا تھا ستر شفائیں کے استعمال سے معدہ پر بہت اچھے اثرات مرتب ہوئے۔ حمید اللہ بھائی نے یہ بھی بتایامجھے نزلہ زکام کی بیماری مسلسل رہتی تھی جس کی وجہ سے بے سکونی رہتی جب سے میں نے ستر شفائیں کا استعمال شروع کیا ہے نزلہ ز زکام ختم ہوگیا ہے۔ میرے پاس جو بھی کسٹمر آتا ہے ستر شفائیں کی تعریف کیے بغیر واپس نہ لوٹتا‘ سینکڑوں مریض آئے جن کے لیےسترشفائیں امید کی کرن ثابت ہوئی۔ ایک بہن آئیں انہوں نے جوڑوں میں درد کی شکایت کی وہ نماز بیٹھ کر ادا کرتیں جب سے ستر شفائیں کا استعمال شروع کیا دوبارہ تکلیف نہیں ہوئی بہت سے مرد و خواتین نے فائدہ حاصل کیا۔
(قاضی محمد ذوالحسنین قریشی ہاشمی عبقری ایجنسی، فتح جھنگ)

عرصہ دراز سے پرانی قبض جاتی رہی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عرصہ دس سال پرانی قبض میں مبتلا تھا حالانکہ کھانے پینے میں اتنی احتیاط کرتا کہ مصالحہ دار، تلی ہوئی چیزیں کھائے عرصہ گزر جاتا ایسی چیزیں کھانے کو تو دل کرتا لیکن تکلیف بھی خود ہی برداشت کرنی ہے بس یہ سوچ کر ہاتھ روک لیتا۔ شادی بیاہ پر چلا تو جاتا لیکن کھانا کھائے بغیر واپس آجاتا کیونکہ قورمہ نان کھانے سے قبض میں اور اضافہ ہو جاتا تین تین دن پاخانہ نہ آتا جس سے پیٹ میں گیس بھر جاتی ساری ساری رات کروٹیں لے لے کر گزارتا میں نے کوئی ڈاکٹر یا حکیم نہیں چھوڑا تھا جس سے دوائی نہ لی ہو جس کسی نے بتایا کہ وہاں بہت اچھا ڈاکٹر یا حکیم ہے وہاںپہنچ جاتا۔دل میں سوچتا تھا کہ شاید اب ایسے ہی تمام عمر گزرے گی شاید میری بیماری کا علاج بھی کسی کے پاس ہو اسی سلسلہ میں ایک ڈاکٹر نے ملنے گیا اپنی باری کا انتظار کررہا تھا ساتھ بیٹھے شخص نے مجھے سے پوچھا بھائی آپ شکل سے تو تندرست لگ رہے ہو آپ کو بیماری کیا ہے؟ میں نے اس کو تمام تفصیل بتائی اس نے مجھے کہا اس میں کون سے بڑی بات ہے آپ عبقری دواخانے جائیں وہاں سے قبض کشا کی ایک ڈبی استعمال کریں پھر کمال دیکھیں گا۔ میں نے ایڈریس لیا فوری عبقری دواخانے پہنچ اور قبض کشا گولیاں لیں دی گئی ہدایات کے مطابق استعمال کرنا شروع کیں ایک ڈبی کے استعمال سے ہی مجھے پرانی قبض سے نجات مل گئی۔ (رفیق احمد، لاہور)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 882 reviews.