Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آزمودہ تعو یذ!بیٹی کی بغل میں دانہ اور بہتا کان ٹھیک

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ پاک آپ کو لمبی عمر عطا کرے ۔ اللہ پاک نے آپ کو ہمارے لیے نجات دہندہ بناکر بھیجا۔ ہم نے آپ کا درس سنا اور ہماری زندگی بدل گئی۔ آپ کا درس اصحاب کہف کا سنا اور وہ دل میں اتر گیا اور اصحاب کہف کے نام اور ان کی برکات۔ میرے دل میں خیال آیا میں اصحاب کہف کے ناموں کی برکات کا فیض حاصل کروں۔
خاوند کے سینے کا درد ختم ہوگیا
میرے خاوند کو چار سال سے اکثر بائیں طرف سینے میں شدید درد ہوتاتھا ای سی جی وغیرہ ٹیسٹ کروائے کوئی بھی فائدہ نہیں ہوا ‘ کچھ عرصہ ادویات کا استعمال کیا مگر بے سود رہے‘پھر میں نے انہی سات ناموں کا دم کیا اور تعویذ بنا کر ان کی دائیں بازو پر باندھ دیا‘ اللہ تعالیٰ نے درد کا نام و نشان مٹا دیا۔اب میرے شوہر بالکل تندرست اور ہشاش بشاش ہیں۔
بیٹی کی بغل میں دانہ اور بہتا کان ٹھیک
میری بیٹی کے ایک سال سے بغل میں دانہ نکلا ہوا تھا جو ٹھیک ہی نہیں ہوتا تھا خون رستا تھا علاج بھی کروایا لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا‘ بے شمار رقم اس مرض پر خرچ کی مگر شفاء نہ ملی‘بچی کی تکلیف دیکھی نہ جاتی تھی‘ تین چار جگہوں سے دم بھی کروایا مگر آرام نہ آیا۔ جب اصحاب کہف کے ناموں کی برکت کا درس سنا اور اپنے شوہر پر آزمودہ تھا تو میں نے اپنی بیٹی کیلئے بھی اسی تعویذ اور انہی بابرکت ناموں کو آزمانے کا سوچا‘یقین کیجئے ان ناموں کی برکت اور اس کا تعویذ لکھ کر باندھنے کی برکت سے میری بچی صرف سات دن کے اندر اندر بالکل ٹھیک ہوگئی‘ دانہ خشک ہوکر ختم ہوگیا۔ اسی طرح اس کے کان میں سے مواد بہتا رہتا تھا‘ اس کو بھی انہی ناموں کا دم کیا اور تعویذ باندھا اللہ کے کرم سے وہ مرض بھی ٹھیک ہوگیا۔
بھانجے کا تیز بخار آدھ گھنٹے میں اترگیا
میرا بھانجا جو گیارہ سال کا ہے بہت شدید بیمار تھا بخار تھا کہ اتر ہی نہیں رہا تھا ۔ میں نے اس پر بھی دم کیا ۔ ان سات ناموں یَمْلِیْخَا۔ مَکْسَلْمِیْنَا۔ کَشْفُوطَطْ۔ تَبْیُوْنَسْ ۔اَذْرَافَطْیُوْنَسْ۔ کَشَافَطْیُوْنَسْ۔ یُوَانَسْبُوْس وکلبھم قطمیر کی برکت سے آدھے گھنٹے کے اندر ہی اسکا بخار اتر گیا اور وہ کھیلنے لگا۔اس کا تعویذ لکھنے کا بالکل سادہ سا طریقہ ہے ایک صفحے پر گول دائرے میں سات اصحاب کہف کے نام لکھیں اور درمیان میں قطمیر لکھیں۔ (عروسہ مدثر، کراچی)

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 874 reviews.