Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ایام کے دنوں کا ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

ایام کے دنوں کا ٹوٹکہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آپ جو کام عبقری کے ذریعے دکھی انسانیت کی مدد کیلئے کررہے ہیں اللہ تعالیٰ آپ کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور آ پ کو اور آپ کے اہل و عیال کو سلامت رکھے۔ آمین!۔ میری بہن کو ایک تسبیح ہر نماز کے بعد یَاقُدُّوْسُ کی پڑھنے سے بُرے خیالات‘ گندے تصورات سے نجات حاصل ہوگئی ہے۔مزید خواتین کے پوشیدہ مسائل کے حل کیلئے میرا آزمودہ عمل کیجئے ان مسائل سے نجات مل جاتی ہے‘ وہ عمل یہ ہے کہ باوضو پاک حالت میں اس مقصد کیلئے سارا دن کھلی سورۂ والضحیٰ پڑھیں۔ باوضو بہت ضروری ہے۔
اگر کوئی کام مشکل ہے یا ہو نہیں رہا تو دو نفل حاجت کے پڑھ کر رب سے گڑگڑا کر دعا کریں‘ وہ کام ہوجاتا ہے‘ یہ بھی میرا آزمایا ہوا ہے۔مزید ایک ٹوٹکہ ایام کے دنوں میں درس سے نجات کیلئے لکھ رہی ہوں‘ یہ میرا آزمایا ہوا ہے‘ جونہی ایام شروع ہوں اسی دن یعنی پہلے دن ایک دیسی انڈا ابال کر(اگر دیسی دستیاب نہیں تو پھر فارمی لے لیں) دودھ پتی کے ساتھ کھالیں‘ ان شاء اللہ افاقہ ہوگا۔ محترم حکیم صاحب میں عبقری کی باقاعدہ ریڈر ہوں اور اس میں بتائے گئے وظائف پر عمل بھی کرتی ہوں۔ محترم میرا نام شائع ہرگز نہ کیجئے گا۔ (م، لاہور)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 868 reviews.