Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

یہ پاؤڈر آٹےمیں ملا کر کھلایا! ریڑھ کی ہڈی جڑگئی!

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

یہ اپنڈکس کا آزمودہ علاج ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!دکھی انسانیت کیلئے ایک آزمائش شدہ نسخہ تحریر کررہا ہوں جس کا نام’’ خارخسک گوکھرو‘‘ ہے ہم اپنی زبان میں اس کو ’’بھکڑا‘‘ کہتے ہیں۔ یہ ساون اور بھادوں میں ہمارے ضلع چکوال کی تحصیل تلہ گنگ اور باقی تحصیلوں میں خصوصاً مونگ پھلی کی کاشت کے موسم میں ہوتا ہے۔ اس کی پہلی آزمائش اپنڈکس جو تین دن میں پھٹ جاتی ہے۔ ایک ماہ اس جڑی بوٹی کے ذریعے درد وغیرہ کو روکے رکھا۔ ڈاکٹر صاحب کی ایک ماہ بعد حج سے واپسی پر آپریشن کرایا اور وہ حیران تھے کہ ایک ماہ اس شدید درد کا رکنا اور آپریشن نہ کروانا بہت حیرت دہ بات تھی۔
گردے کا درد ہوا‘ صرف دو مرتبہ استعمال کیا
گردے کا درد ہوا دو ٹائم استعمال سے درد ختم ہوگیا ۔ ایک بندے کو یرقان ہوا‘ بہت پریشان تھا‘ مجھے بتایا میں نے اسی جڑی بوٹی کو استعمال کروایا اس کےاستعمال سے یرقان کی تکلیف ختم ہوگئی اور جگر تندرست ہوگیا۔ ایک جاننے والے بہت زیادہ پریشان ملے‘ کہنے لگے: بڑے پاخانہ میں بہت شدید بدبو آتی ہے‘ جس کی وجہ سے بہت پریشان ہوں‘ میںنے اسی جڑی بوٹی کو استعمال کرنے کا مشورہ دیا‘ یقین کیجئے صرف چنددنوں کے بعد ملے اور بتایا کہ اب ویسی بدبو نہیں ہے۔
گردہ و مثانہ کی پتھری کا علاج
ایک ساتھی کو گردے میں پتھری تھی‘ ان کو مسلسل یہی دوا استعمال کروائی‘ اللہ کا شکر ہے کچھ ہی عرصہ میں ان کی پتھری ریزہ ریزہ ہوکر بذریعہ پیشاب نکل گئی‘ اسی طرح مثانہ کی پتھری میں بھی یہی دوا کام کرتی ہے۔
ریڑھ کی ہڈی بھی جوڑ دی
ایک مزدور کی ریڑھ کی ہڈی ٹوٹ گئی تین یا چار ماہ اس کا آٹا گندم کے آٹے میں روٹی پکا کر کھانے سے ہڈی جڑ گئی اور دوبارہ مزدوری کرنے لگا۔
80 سالہ شخص کی شوگر کنٹرول ہوگئی
80 سالہ آدمی کو شوگر کی وجہ سے بار بار چھوٹا پیشاب آتا اس کے استعمال سے معمول کے مطابق آگیا۔
دل کے والو بند نہ ہونے دے‘ جھلی کو طاقت دے
تقریباً 19 سال سے مجھے بلڈپریشر نہیں ہے جو کہ ڈاکٹر بھی حیران ہیں۔ یہ دل کے والو کو بند نہیں ہونے دیتا دل کی جھلی کو طاقت دیتا ہے اور بلڈپریشر کم یا زیادہ نہیں ہونے دیتا۔
ایک یا دو گھونٹ روزانہ! آپ کو حیران کردے گا
استعمال کرنے کا طریقہ! اس کے کانٹے نکال کر کھلے برتن میں رکھ دیں جب سوکھ جائے تو دو مٹھی بوتل شیشے یا پلاسٹک میں ڈال کر پانی ڈال دیں(شیشے کی بوتل دھوپ میں اور پلاسٹک کی بوتل چھائوں میں رکھیں) سات دن کے بعد پانی نکال کر کانٹے الگ کردیں اور استعمال کریں۔ روزانہ یا ایک دو دن بعد ایک گھونٹ لازمی استعمال کریں پھر اس کے اثرات سے آپ حیران ہوں گے۔جن حضرات کو فائدہ ہو ہمارے لیے دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ دنیا اور آخرت میں ہمیں ہر مصیبت اور پریشانی سے نجات دے۔ (ماسٹر محمد رفیق،نکہ کہوٹ )

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 865 reviews.