محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں ‘مزید سوشل میڈیا پر عبقری سے ہروقت جڑی ہوئی ہوں‘ عبقری کی ہر پوسٹ کو شیئر بھی کرتی ہوں اور بتائی گئی بات سے بھرپور فوائد بھی اٹھاتی ہوں۔ خاص طور پر عبقری یوٹیوب چینل پر آنے والی ویڈیوز کا ہروقت انتظار رہتا ہے۔ عبقری میں بتائے گئے وظائف سے مجھے ان گنت فوائد حاصل ہوئے ہیں‘ اگر میں تفصیل میں جاؤں تو بلامبالغہ ایک بڑی کتاب بنادوں مگر میں یہاں مختصراً فوائد بیان کررہی ہوں۔جن میں سے کچھ درج ذیل ہیں۔
مجھے لاعلاج بیماری ہوئی‘ کافی علاج کروایا‘ مگر ایک فیصد بھی
فرق نہ پڑرہا تھا‘بہت پریشان تھی‘ عبقری رسالہ میں اذان اور افحسبتم والا عمل پڑھا‘میرے دل کو لگا‘ میں نے صرف چند دن ہی عمل کیا میری بیماری ایسے دور ہوئی جیسے کبھی تھی ہی نہیں‘اس عمل کا طریقہ یہ ہے: سورۂ مؤمنون کی آخری چار آیات سات مرتبہ اور اذان سات مرتبہ پڑھ کر اپنے دونوں کندھوں پر دم کرنا ہے۔ دن میں کئی مرتبہ یا ہر نماز کے بعد کرلیں ۔بہت افاقہ ہوتا ہے۔
چہرے کا مرجھانا ختم‘ رنگت نکھر گئی!
عبقری رسالہ میں ہی ایک عمل یاخالق یامصور یا جمیل کے متعلق پڑھا‘ میری چہرے کی رنگت مرجھائی ہوئی تھی‘ آئینہ دیکھنا چھوڑ دیا تھا‘ آئینہ دیکھتی تو ڈیپریشن میں چلی جاتی کہ مجھے کیا ہوتا جارہا ہے‘عبقری میں یہ تین اسم پڑھے‘ ہر نماز کے بعد ایک تسبیح تینوں اسماء کی پڑھی‘ ہاتھ پر پھونک مار کر ہاتھ چہرے پر پھیر لیتی‘ یقین کیجئے چند ہفتوں میں ہی چہرے کا مرجھانا‘ اداسی ختم‘ رنگت نکھر جاتی ہے‘ اگر چہرے پر داغ‘ دھبے‘ چھائیاں یا نشان ہوں تو وہ بھی آہستہ آہستہ ختم ہوجاتے ہیں۔ اس کے علاوہ کسی بھی مشکل میںہوں صرف 41 مرتبہ الحمد شریف پڑھیں‘ مشکل آسان اور یہی عمل حفظ و امان اور گم شدہ کو واپس لانے کے لیے بہترین ہے۔اگر گھر سے نکلتے ہوئے یا باہر بھی 7 یا 11دفعہ یا اللہ یا حفیظ یا سلام پڑھ کر خود پر پھونک لیں تو کوئی حادثہ نہ ہو گا ان شاء اللہ ۔یہ سب وہ تجربات ہیں جو عبقری کے فیض سے حاصل ہوئے۔ (حیا ء نور‘ ملائیشیا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں