Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

پریشانی ‘ فکر اور الجھن سے نجات! صرف 313 مرتبہ پڑھ لیجئے

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ پڑھتے چودہ سال ہوچکے ہیں‘ الحمدللہ! اس رسالے نے ہمیں جینا سیکھا دیا ہے۔ میرے پاس کچھ مستند روحانی نسخے ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کرنا چاہتا ہوں‘ یقیناً قارئین بھرپور مستفید ہوں گے۔
بیماری‘ پریشانی‘ فکر میں313 مرتبہ پڑھیں!
کسی بھی قسم کی پریشانی ہو‘ بیماری ہو‘ فکر ہو‘ رنج ہو‘ کوئی اچانک مصیبت آن پڑے بس روزانہ 313 مرتبہ پڑھیں۔ یہ الفاظ جنت کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے اور 99 بیماریوں کی کامیاب دوا ہے۔وہ الفاظ یہ ہیں:۔ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ روزانہ 313 بار پڑھیں۔
غیر اللہ کی محبت دور کرنے کا طاقتور ترین عمل
(۲)ھُوَ الْاَوَّلُ وَالْاٰخِرُ وَالظَّاھِرُ وَالْبَاطِنُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۔کے پڑھنے سے غیر اللہ کی محبت دور ہوگی باطنی اسرار ظاہر ہوں گے اور قلب میں انس و محبت الٰہی پیدا ہوگا اور تمام حاجات پوری ہوں گی۔
ہر برائی سے رکنے‘ نفس پر قابو پانے کا فارمولہ
یَابَرُّ یَامَانِعُ یَامُـمِیْتُ روزانہ 313 بار پڑھیں۔
نیکی میں بڑھنے، ہر برائی سے رکنے کیلئے، نفس پر قابو پانے کے لیے ہے جس مقصد کیلئے پڑھا جائے پورا ہو۔
یاد رکھیے یہ استخارہ بھی ہے!
یَابَدِیْعَ الْعَجَائبِ بِالْـخَیْرِ یَابَدِیْعُ روزانہ 1100 بار پڑھنے سے اسرار الٰہی کھلتے ہیں یہ استخارہ کیلئے بھی ہے۔
عذاب قبر سے محفوظ رہنے کیلئے
عذاب قبر سے محفوظ رہنے کیلئے۔ یَاہَادِیُ یَاذَاالْـجَلَالِ وَالْاِکَرَامِ۔ روزانہ 1100 بار پڑھا جائے۔
اولاد حاصل کرنے کیلئے میاں بیوی کیلئے وظیفہ
اولاد کیلئے۔یَااَللہُ یَا خَالِقُ یَابَارِیُٔ یَا مُصَوِّرُ ۔(یہ عورت کیلئے ہے )500 بار اور اس کا خاوند 101 بار ’’رَبِّ لَاتَذَرْنِیْ فَرْداً وَّاَنْتَ خَیْرُ الْوَارِثِیْنَ(سورۂ الانبیاء) (اے میرے رب !مجھے اکیلا نہ چھوڑ اور تو ہی سب سے اچھا وارث ہے)پڑھے گا۔
روز قیامت رسوائی سے بچنے کیلئے
قیامت کے دن رسوائی سے بچنے کیلئے زیادہ سے زیادہ یہ تین اسم الٰہی پڑھیں۔۔یَااَللہُ یَارَحْـمٰنُ یَارَحِیْمُ۔
گھر‘ معاشرہ میں عزت پانے کیلئے صرف ایک تسبیح
گھر میں اور باہر عزت پانے کیلئے۔ روزانہ 101بار وَ مِنَ النَّاسِ مَنْ یَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَنْدَادًا یُّـحِبُّوْنَـهُمْ كَـحُبِّ اللّٰهِ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْٓا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰهِ پڑھیں۔ ان شاء اللہ چند ہی یوم میں آپ خود دیکھیں گے کہ آپ کی کھوئی ہوئی عزت بحال ہوجائے گی۔
رب کریم سےتقدیر بدلوانے کا کامیاب نسخہ
روزانہ 500 بار اِنَّ اللہَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ئٍ قَدِیْرٌ یَاقَادِرُ یَاکَرِیْمُپڑھیں۔ان شاء اللہ آپ کی دلی حاجات پوری ہوں گی‘ جو بس میں نہیں وہ بھی رب کریم آپ کو عطا فرمائیں گے۔ جتنا زیادہ پڑھیں گے اتنا زیادہ کرم ہوگا۔
فقرو فاقہ محتاجی اور حاجت روائی کے لیے
فقرو فاقہ محتاجی اور حاجت روائی کے لیے روزانہ 11تسبیح یَاوَھَّابُ یَا مَالِکَ الْمُلَکِ یَاذَاالْـجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ پڑھیں۔(۱۱)اسرار الٰہی کیلئے روزانہ (1100)بار اَللہُ الصَّمَدْ پڑھیں۔
کفالت، توکل اور رزق کی کشادگی کیلئے
کفالت، توکل اور رزق کی کشادگی کیلئے روزانہ 450 بار حَسْبُنَا اللہُ وَنِعْمَ الْوَکِیْلُ نِعْمَ الْمَوْلیٰ وَنِعْمَ النَّصِیْرُپڑھیں۔
علم و حکمت اور اسرار الٰہی کیلئے
علم و حکمت اور اسرار الٰہی کیلئے روزانہ (1100) بار یَاعَلِیْمُ یَاحَکِیْمُ پڑھیں۔دن کے وقت زیادہ سے زیادہ یَاعَلِیْمُ یَاحَکِیْمُ بغیر زبان ہلائے دل کے اندر پڑھنا ضروری ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 861 reviews.