جلد کی رنگت نکھارنے کے لیے بھاپ اکسیرہے
٭سلاد یاشکنجبین کے لیے لیموں نچوڑنے کے بعد جو لیموں بچ جائیں اسے اپنے چہرے پر دس منٹ تک رگڑتے رہیں۔ یہ جلد کو صاف کرنے کے لیے بہترین لوشن ہے۔ ٭رات کو سونے سے پہلے لیموں، زعفران اور روغن زیتون ملا کر اور چند قطرے شہد شامل کرلیں ان کو ملنے سے رنگ نکھر جاتا ہے۔٭لیموں کا رس ایک تولہ، روغن زیتون دو تولہ، روغن بادام ایک تولہ تینوں کے آمیزے کو رات سوتے وقت چہرے اور گردن پر ملیں۔٭آدھا پائو دودھ میں ایک لیموں کا رس ملالیں۔ جب دودھ پھٹ جائے تو اس کا رس الگ کرلیں۔ اب اس آمیزے کو چہرے، گردن کے علاوہ ہاتھ اور پائوں پر بھی لگا سکتے ہیں تاکہ سب کی سیاہی دور ہو جائے۔
تھوڑی سی مسور کی دال سے رنگت نکھارئیے
٭گاجر کے رس کو روئی کی مدد سے ہر روز چہرے پر لگانے سے چہرہ صاف اور جلد اچھی ہو جاتی ہے۔٭تھوڑی سی مسور کی دال چند بڑی الائچیاں، تھوڑے سے گائے کے دودھ میں بھگو کر باریک پیس لیں اور چہرے پر ملیں۔ دو گھنٹے بعد کسی اچھے صابن سے نیم گرم پانی سے چہرے کو دھولیں۔
پودینہ کے پتوں سے حسن کا نکھار
٭بالائی میں تھوڑا سا اصل شہد ملا کر چہرے کا مساج کریں، چہرہ صاف اور ملائم ہو جائے گا۔٭پودینے کے پتے ابال کر ٹھنڈا کرلیں، روز نہار منہ ایک چوتھائی کپ پئیں۔
٭مسور کی دال، انڈے کا چھلکا اور سکھائے ہوئے مالٹے کے چھلکے ہم وزن لے کر پیس لیں اور کسی شیشے کی بوتل میں محفوظ کرلیں۔ ہر روز تھوڑا سا آمیزہ لے کر پانی سے لیپ بنا کر چہرے پر لگائیں۔٭رات کو سونے سے پہلے لیموں، زعفران، روغن زیتون ملا کر چہرے پر ملیں۔٭لیموں کا عرق، سفید گلیسرین اور گلاب کا عرق تینوں ملا کر چہرے پر ملیں۔٭تازہ پھلوں کا رس چہرے پر لگائیں۔
٭ایک انڈہ توڑ کر اس کی زردی کسی پیالے میں الگ کرلیں اس میں دو چائے کے چمچے بادام روغن ملالیں۔ ایک چائے کا چمچہ لیموں کا عرق شامل کرلیں۔ پھر ان سب چیزوں کو اچھی طرح پھینٹیں کہ جھاگ بن جائے۔ پھر اسے آہستہ آہستہ چہرے پر ملیں۔ پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں پھر نیم گرم پانی سے چہرہ دھولیں۔٭چہرہے کی جلد کی شکن دور کرنے کیلئے دن میں دو مرتبہ تازہ عرق لیموں ملیں۔ آدھے گھنٹے بعد کسی صابن سے منہ دھولیں۔٭آدھا پائو گرم دودھ میں دو عدد لیموں کا رس نچوڑ لیں، جب دودھ اچھی طرح پھٹ جائے تو اس کا پانی علیحدہ نکال کر ایک بوتل میں ڈالیں، اس پانی کی مقدار کے برابر میں عرق گلاب شامل کرلیں۔ اس لوشن کو روزانہ سونے سے پہلے چہرے پر لگائیں۔ صبح منہ اچھی طرح دھو کر پھر تھوڑا سا چہر ے پر مل لیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں