محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!2016 کے روحانی اجتماع سے عبقری سے تعلق بنا الحمد اللہ اسکے بعد ابھی تک کوئی نماز نہیں چھوڑی اور الحمدللہ زندگی میں انقلاب آگیا ہے گناہوں سے نفرت ہوگئی ہے اور ہر وقت دل و دماغ نیکی کی تلاش میں رہتا ہے۔ اللہ کریم قیامت تک کی صبح تک عبقری اور اس سے منسلک تمام لوگوں کو قائم رکھے اور اللہ پاک انکی تمام ضروریات اپنے غیب سے پوری فرمائیے آمین۔
شوگر ختم کرنے کا روحانی ٹوٹکہ
میرے پاس چار امراض کے علاج ہیں جو کہ میں عبقری قارئین کی نذر کررہا ہوں۔ سب سے پہلے شوگر کا علاج جو کہ ایک لاعلاج مرض ہے یہ میرا اپنا آزمودہ ہے مجھے شوگر ہوگئی تھی اور اس کی شدت 575 تک پہنچ گئی تھی مجھے کسی نے بتایا کہ منزل صبح و شام تین مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کرکے پئیں انشاء اللہ شوگر کا نام و نشان بھی ختم ہو جائے گا میں نے چالیس دن بلاناغہ منزل تین تین مرتبہ صبح شام پڑھ کر پانی پر دم کرکے پیتا رہا اللہ کا شکر ہے آج سوفیصد ٹھیک ہوں۔
نظر بد کے خاتمے کیلئے
جس کسی کو نظر لگ جائے یا جس چیز کو نظر لگی ہو جس کی نظر لگی ہو اس کا جوٹھا پانی لے کر اس چیز یا جس انسان یا جانور کو نظر لگی ہو اس پر چھڑک دیں ان شاء اللہ نظر کا اثر فوراً ختم ہوجائے گا۔
ٹائیفائڈ بخار میں مفید
ٹائیفائڈ بخار کیلئے ایک پائو مچھلی لے کر اس کو انگاروں پر بھون لیں اور مریض کو کھلادیں ان شاء اللہ ایک مرتبہ کھلانے سے پرانے سے پرانا ٹائیفیڈ ختم ہو جائے گا۔ مچھلی پر کوئی نمک، مرچ مصالحہ وغیرہ نہیں لگانا سادی ہونی چاہیے اور وزن پورا ایک پائو ہونا چاہیے۔(محمد صدیق، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں