محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرا تعلق ایک کاروباری گھرانے سے ہے‘ مجھے اپنے کاروبار کے لیے بیرون ملک سفر کرنا پڑتا ہے۔ بیرون ملک سفر ہی سے ہمارے لیے کاروبار کے نئے راستے تلاش کیے جاتے ہیں۔ ایک دفعہ مجھے ٹریڈنمائش کے لیے انگلینڈ جانا پڑا ۔ نمائش چار دن کے لیے ہوتی ہے دوران سفر میرے ساتھ ایسا واقعہ پیش آیا جو میں آپ کو بتانے جارہا ہوں۔ ایک دن میں حسب معمول اپنے ہوٹل سے نمائش ہال کے لیے نکلا میرے پاس اس مختصر سفر کے لیے 600پائونڈ کیش موجود تھے میں جب میٹرو ٹرین اسٹیشن پر پہنچا تو مجھے محسوس ہوا کہ میری جیب میں پیسے نہیں‘ میں بہت پریشان ہوا۔ میں نے اپنی ساری جیبیں چیک کیں لیکن مجھے ایک پائی بھی نہ ملی۔ اسی پریشانی میں‘ میں نے اللہ سے دعا کرنا شروع کردی سورئہ بقرہ کی ایک آیت
اِنَّالِلہِ وَ اِنَّآ اِلَیْهِ رٰجِعُوْنَکو اتنی شدت سے پڑھا اور اس یقین سے پڑھا کہ اللہ میری ضرور مدد کرےگا کچھ دیر کیلئے ایک بنچ پر جاکر بیٹھ گیا اور دوبارہ اپنی جیب کو چیک کیا تو وہ رقم جو میں نےاپنی جس جیب میں رکھی ہوئی تھی وہ ویسی کی ویسی وہیں موجود تھی۔ یہ دیکھ کر میری آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے اور اللہ کا شکر ادا کرتا رہا۔ کیونکہ اس سے پہلے میں کئی مرتبہ چیک کرچکا تھا‘ پیسے کسی جیب میں نہیں تھے۔ اس آیت میں اللہ نے اتنی برکت رکھی ہوئی ہے کہ جس سے اللہ تعالیٰ اس دنیا میں اپنے بندے کے نقصان کو پورا کردیتا ہے۔ میں نے اس آیت کو پڑھنا اپنا معمول بنالیا ہےجب بھی مجھے کاروباری لین دین میں مشکلات پیش آتی ہیں‘ میں یہ آیت چلتے پھرتے پڑھتا رہتا ہوں جس سے میرے تمام مسائل حل ہو جاتے ہیں۔ (محمد عمیر، لاہور)
اس عمل کی برکت سے بیٹی کا رشتہ طے ہوگیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میرے پاس الفاظ نہیں کہ میں کن الفاظ میں اللہ پاک کا اور آپ کا شکریہ ادا کروں۔ میری بیٹی کی شادی نہیں ہورہی تھی‘ سورۂ رحمٰن والا عمل کیا اس کی شادی طے ہوگئی ہے۔
سورۂ رحمٰن کا عمل: روزانہ نماز فجر کے بعد باوضو تین مرتبہ سورۂ رحمٰن پڑھنی ہے اور پڑھ کر گڑگڑا کر رب کریم سے دعا کرنی ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں