محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دو سال سے تسبیح خانہ اور عبقری سے واسطہ ہے‘آپ کی کتب عامل کامل بننے کے راز‘ مجھے شفاء کیسے ملی؟‘ باکمال عاملین کے تجربات‘ بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ میرے پاس آزمودہ نسخہ ہے جو میں عبقری قارئین کی نذر کرناچاہتا ہوں:۔ کمردرد کا شرطیہ علاج: دیسی انڈا لے کر اس کو ہاف بوائل کرلیں‘ انڈا چھیلتے ہی فوراً کھالیں‘یاد رہے زردی کچی ہونی چاہیےاور سے شہد ملا نیم گرم دودھ ایک گلاس پی لیں۔ اسی طرح روزانہ ایک انڈا اور شہد ملا دودھ استعمال کریں۔ 21 دن کے اندر کمردرد کا شرطیہ علاج ہوگا۔ (کاشف علی قادری‘گوجرانوالہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں