ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں اور مراقبہ بھی کرواتے ہیں۔قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔
اللہ والو!میں سچ بتائوں، ساری کشف المحجوب ہمیں توحید کی طرف لاتی ہے۔ ساری کشف المحجوب اور پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے سارے کے سارے ابواب جتنے بھی آپ پڑھتے چلے جائیں گے، سب ہمیں توحید کی طرف لاتے ہیں ۔ اللہ سے مانگنا سیکھیں: پیر علی ہجویریؒ نے تو اپنی کتاب لکھنے سے پہلے استخارہ کیا اور کعبہ والے کی طرف رجوع کیا ۔ہم نے کعبے والے سے لینا ہی نہیں سیکھاکہ اللہ ہی سب کچھ کر تا ہے۔ یہ پہلا سبق دیا ہےکہ اللہ سے مانگنا ہے، اللہ سے لینا ہے،اللہ کو چاہنا ہے، اللہ ہی سے ہوتا ہے، اللہ ہی کرتا ہے، اللہ سب کچھ کر سکتااور اللہ کے بغیر سب مل کربھی کچھ نہ کر سکیں۔ یہ پہلا سبق ہے۔ پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی کتاب میں حمدوثناء اور صلوٰۃ و سلام کے بعد پہلا سبق ہی یہی دیا کہ میں نے استخارہ کیا۔ استخارے سے مراد کیا ہے؟ آپ رحمۃ اللہ علیہ نے آگے خود اس کی وضاحت کی ہے یہی تو کی ہے کہ میری پہلی نظر اللہ کی ذات ِعالی کی طرف اٹھی۔یہ پہلی نظر اللہ کی ذات کی طرف اٹھ (باقی صفحہ نمبر 53 پر)
(بقیہ: حلقہ کشف المحجوب)
جانا دراصل مومن کے دل میں اللہ کی ذات ِعالی کا آ جانا ہے۔ جس کے دل میں اللہ نہیں ہے، اللہ والے اس کے دل کی محبت کو اللہ کی محبت کے آگے بڑھا نہیں سکتےکیونکہ اس کے دل میں رب ہے ہی نہیں!
پہلی نظر اللہ پہ جائے: مجھے ایک چیز بتائیںکہ گل وگلزار پتھروں پر ہوتا ہے یا مٹی پر؟یاد رکھنا! جس دل میں’’ لَا اِلٰہَ اِلَا اللہُ مُحَمَّد رَّسُوْلُ اللہ‘‘ نہیں ہےوہ دل پتھر ہے اور جس دل میں کلمہ ہے، اللہ ہے ،محمدﷺ ہیں وہ دل مٹی ہے۔ہاں وہ بنجر تو ہو سکتی ہے لیکن مٹی پھر آباد ہو جایا کرتی ہے اورپتھر کبھی آباد نہیں ہوتے۔نکتہ سمجھ رہے ہیں؟ اللہ والوں کا فیض جو چلتا ہے وہ مٹی پر چلتا ہے اور پتھر اگر میرے آقا سرورِکونینﷺ کے قدموں میں آ بھی جائیں تو وہ پتھر تو پتھر ہی رہیں گے۔ وہ ’’ابو جہل ‘‘پتھر ہی تھا،وہ’’ ابو لہب‘‘ پتھر ہی تھااور’’ عبداللہ ابن ابی‘‘ پتھر ہی تھا۔ اس پتھر نے تو اللہ کے نبیﷺ کا فیض بھی نہ لیا اور محروم ہی رہ گیا۔ محروم ہی رہا تو پہلا سبق آج ہم نے جو سیکھا ہے وہ یہ ہے کہ ہماری نظر اٹھے تو اللہ کی ذات عِالی پہ جائے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں