محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے آپ سے بیعت ہوئے دو سال ایک ماہ ہوگیا ہے‘ اللہ آپ پر اپنی شان کے مطابق کرم فرمائے‘دنیا و آخرت کی عزت کامیابیاں عطا فرمائے۔ کبھی سوچا نہ تھا کہ مجھ انتہائی گنہگار کے ہاتھ میں بھی کبھی تسبیح ہو گی اور میری زبان پر بھی اللہ کا نام ہوگا۔ یہ اللہ کا کرم ہے کہ آپ سے بیعت ہونے کے بعد اللہ اور اس کے رسولﷺ سے تعلق ملا۔ میں پہلی بار قلم اٹھا رہا ہوں میرے پاس الفاظ نہیں کیفیات ہیں۔ محترم شیخ الوظائف! آپ کو اللہ میری زندگی لگادے‘ میں روزانہ شکرانے کے نوافل ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے میری نسبت آپ سے اور تسبیح خانہ سے جوڑ دی اور دو نفل صلوٰۃ الحاجت کے پڑھتا ہوں کہ اللہ آپ کی ‘سارے نظام کی‘ آپ کی نسلوں کی ضروریات کو پورا کرے۔ محترم شیخ الوظائف! الحمدللہ میں چھٹی کلاس سے نماز پڑھنا شروع ہوا تھا اب میری عمر 29سال ہے‘ ابھی بھی پڑھتا ہوں لیکن جو کیفیات اب ہیں وہ پہلے کبھی نہ تھیں‘ پہلے نماز میں آخر میں آنا اور جلدی چلے جانا معمول تھا لیکن اب اس کے برعکس ہے‘ محترم شیخ الوظائف!زندگی میں ایک مزہ ہے‘ لطف ہے‘ سکون ہے‘ چاشنی ہے۔ محترم! میں نے بی کام کیا ہے اور ایک پرائیویٹ فرم میں اسسٹنٹ اکائونٹنٹ کی نوکری کرتاہوں۔ میں نے آپ کے درس روحانیت 2010سے ڈائون لوڈ کرکے سن رکھے ہیں۔ آپ کے درس سے بہت کچھ ملا ہے۔ آپ کو خط لکھتے ہوئے میری آنکھ میں آنسو ہیں اور بے صبری سے آپ سے ملاقات کا انتظار ہے۔ میں نے آپ کی کچھ کتابوں کا مطالعہ بھی کیا ہے‘ دو سال سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا ۔بیعت کارڈ ہر وقت میں اپنے پاس رکھتا ہوں۔ مجھے تسبیح خانہ سے پیار ہے‘ آپ سے عشق ہے‘ محبت ہے اور یہ محبت خالصتاً اللہ اور رسولﷺ کے لیے ہے۔ میں ہر ماہ میں ایک دفعہ تسبیح خانہ لاہور میں ضرور آتا ہوں۔
یہ سب میری ٹوٹی پھوٹی کیفیت تھی جو میں نے ان الفاظ کی صورت میں آپ کے سامنے رکھ دی تھی‘ بس اتنا ہی کہنا چاہوں گا کہ میں انتہائی گنہگار اور بھٹکا ہوا انسان تھا‘ تسبیح خانہ کی نسبت نے مجھے پانچ وقت کا نمازی‘ مسنون اعمال کرنے والا بنا دیا۔ (صیام طارق، ڈسکہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں