مشہور عباسی خلیفہ مہدی کو سرور کائنات حضور نبی کریم ﷺ سے بے انتہا عقیدت تھی، ایک مرتبہ ایک شخص رومال میں ایک جوتا لپیٹ کر لایا اور کہا کہ یہ حضور اکرمﷺ کے نعل مبارک ہیں اور آپ کی خدمت میں لایا ہوں۔ مہدی نے اس کو لیکر بوسہ دیا اور آنکھوں سے لگایا اور لانے والے کو انعام و اکرام سے مالا مال کردیا۔ اس کے جانے کے بعد حاضرین سے مہدی نے کہا کہ میں خوب جانتا ہوں کہ اس جوتے پر آنحضرتﷺ کی نگاہ مبارک بھی نہیں پڑی ہے ان کا اس کو پہننا تو دور کی بات ہے لیکن چونکہ اس نے ذات پاک نبویﷺ کی طرف اس کا انتساب کردیا تھا اس لیے اسے میں نے لے لیا۔(مخزن اخلاق)
روٹی پکاتے کیوں سوکھ جاتی ہو تویہ کیجئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اکثر خواتین کو یہ شکایت ہوتی ہے کہ ادھر روٹی پکائی ادھر سوکھ گئی اور ایسے طریقے سے سوکھ گئی کہ کھانے میں شدید دشواری ہو‘اس کے بارے میں میرا آزمودہ ٹوٹکہ تمام عبقری قارئین کیلئے لکھ رہی ہوں نوٹ فرمالیجئے۔ جب بھی آٹا گوندھیں تو زیادہ دیر تک گوندھیں‘آٹا ہمیشہ نرم کرکے گوندھنا ہے اور کم از کم آدھا گھنٹہ یا اس سے زیادہ وقت کیلئے گوندھ کر رکھ لیں‘ پھر اس کی روٹی بنائی جائے تو رروٹی سوکھتی نہیں‘ چاہے شام تک پڑی ہے۔ یہ آزمودہ ہے۔(اقصیٰ اسماعیل‘بہاولپور)
آپ پر ہوا کالاجادو تین دن میں ختم ہوسکتا ہے!
یقین جانیے! سالہا سال سے ایک قاری کا آزمودہ عمل! اس نے جس کو بتایا صرف تین دن میں سحر‘ آسیب ختم ہوا۔ تین دن روٹی نہیں کھانی‘صرف بتائے گئے تین پھل کھائیں‘یقین جانیے! جس نے عمل کیا جادو ختم‘ آسیب ختم‘ گھر سے الجھنیں‘ لڑائی اور نحوست ختم! یہ خاص عمل‘ ماہنامہ عبقری خاص نمبر 2021ء میں پڑھیے!مقدر سنوارلیجئے!
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں