محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ اس میں اپنے آزمائے اور سنے ہوئے تجربات و مشاہدات ضرور بھیجتی ہوں‘ الحمدللہ! شائع بھی ہوتے ہیں جس سے لاکھوں کا فائدہ اور میرے لیے صدقہ جاریہ کا سبب بنتا ہے‘ آج بھی میں اپنا آزمودہ ایک ٹوٹکہ لیکر حاضر ہوئی ہوں۔ معزز قارئین! آپ کو پتہ ہے کہ نیم قدرت کا بہترین عطیہ ہے‘ اس کے بہت سے طبی فوائد ہیں۔ بالوں‘ سکن‘ اور جسمانی انجری کے کئی مسائل کا حل نیم میں موجود ہے‘ میرے پاؤں کی انگلی پر ساون کے موسم میں عجیب سا زخم پھوٹ نکلا تھا‘ میں نے کئی ادویات استعمال کیں لیکن کوئی خاطر خواہ فائدہ نہ ہوا‘ زخم ٹھیک ہونے کے بجائے روز نئے سرے سے پھوٹ پڑتا تھا‘ اس کے اندر پودے کی طرح ہر روز نئے کیل سے نکل آتے تھے میں انہیں کھینچ کر نکال دیتی تھی اگلے دن پھر اسی طرح کیل نکلے ہوتے تھے۔یہاں تک کہ میں اتنی پریشان ہوگئی کہ مایوس ہونے لگی کہ اس کا علاج آخر کیا ہوگا؟ ابو کے کہنے پر میں نے نیم بھرتہ کرکے اس پر باندھی اور جناب ایک دو یا تین دفعہ باندھنے سے ہی زخم الحمدللہ ایسا ٹھیک ہوا کہ جیسے کبھی تھا ہی نہیں حتیٰ کہ نشان تک نہ رہا۔ اگر کسی کو خدانخواستہ پھوڑے ‘ پھنسی جیسا زخم ہو اور کسی طرح ٹھیک نہ ہوتا ہو تو نیم کا بھرتہ ضرور آزمائیے‘ فائدہ ہوتو دعائیں دیجئے۔نیم کا بھرتہ بنانے کا طریقہ:نیم کے آگے جو کونپلیں ہوتی ہیں یعنی نرم پتے ان کو کوٹ لیں‘ یہ بھرتہ بن جائے گا۔ اب یہ کچلہ ہوا پیسٹ زخم پر باندھنا ہے۔ (بنت چشتی‘ قصور)
(بنت چشتی‘ قصور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں