دائمی نزلہ سے نجات مل گئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! چند ماہ سے میں نے محسوس کرنا شروع کیا کہ میرے ناک کی ہڈی بڑھ رہی ہے ۔ دائمی نزلہ، الرجی اور اکثر ناک بند رہتا تھا چاہے سردی ہو یا گرمی۔ میں بہت پریشان تھا ۔ بہت سے سپیشلسٹ ڈاکٹرزکے پاس بھی گیا لیکن فرق محسوس نہ ہوا۔لاہور میں میرے رشتہ دار ہیں ان سے ایک روز بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ تم ایک بار لاہور آئو یہاں سپیشلسٹ حکیم ہیں جن کے پاس تمہاری بیماری کا علاج موجود ہے۔ میں جمعرات کی دوپہر لاہور پہنچا آرام کیا۔مغرب سے قبل وہ مجھے تسبیح خانے لے گئے‘ میں نےجب تسبیح خانے کے اندر قدم رکھا تو ایک عجیب سا سکون میسر ہوا میں نے ان سے پوچھا کہ کیا یہاں حکیم صاحب ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہاں درس ہوتا ہےحکیم صاحب تھوڑا آگے اپنے کلینک پر مریضوں کو چیک کرتے ہیں۔ پھر مجھے وہ آپ کے پاس لے آئے آپ نے اچھی طرح معائنہ کیا اور مجھے ’’الرجی کورس‘‘استعمال کرنے کا کہا میں نے دواخانے سے کورس لیا اور ہم دوبارہ تسبیح خانے آگئے مغرب کے بعد درس شروع ہوا درس سننے کے بعد مجھے روحانی سکون محسوس ہوا اس کے علاوہ آپ نے مجھے ایک وظیفہ بھی دیا تھا اورانٹر نیٹ پر موجود درس سننے کی تلقین کی۔ وہ دن اور آج کا دن میں روزانہ آپ کا درس سنتا ہوں۔ دوائی سے مجھے بہت فرق پڑا مرض آدھے سے زیادہ ختم ہوگیا ہے اور وظیفہ سے میرے کاروبار کا مسئلہ بھی حل ہوگیا۔ (سہیل احمد، پشاور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں