سر درد کا طلسماتی توڑ میرے ہاتھ لگ گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں ایم اے کی طالبہ ہوں۔ اکثر کثرت سے پڑھائی کرنے سے میرے سر میں درد ہونا شروع ہو جاتا جس کے لیے میںپین کیلر گولی استعمال کرتی چند منٹ بعد سر درد غائب ہو جاتا ۔ پھر اگلا دن جب دوبارہ پڑھائی شروع کرتی تو پھر سردرد شروع ہو جاتا ‘میں بہت پریشان تھی اس سے میرے آنے والے امتحانات پر اثرات مرتب ہونا شروع ہوگئے۔ پڑھائی سے زیادہ میری توجہ سردرد پر رہنا شروع ہوگئی جس کو سوچ کر ذہنی ٹینشن، اعصابی کھچائو کا شکار ہوگئی۔ میڈیسن کھانا مجھے بچپن سے ہی اچھا نہیں لگتا تھا ‘والدہ نے کہا ڈاکٹر کے پاس چلو میں کہتی نہیں جانا۔ ایک دن میری خالہ ہمارے گھر آئی تو میری والدہ نے تمام معاملہ خالہ سے شیئر کیا تو انہوں نے کہا کہ اس کا میرے پاس ایک علاج ہے ‘تم ایسا کرو کل میرے گھر آنا میںتمہیں ایک چیز دوں گی جو تم اپنی بیٹی کو استعمال کروانا ان شاء اللہ جلد آرام آجائے گا۔ اگلے روز میری والدہ خالہ کے گھر گئی تو انہوں نے ایک لکڑی کی کنگھی والدہ کے ہاتھ میں تھما دی کہ جائو یہ سردرد کا علاج ہے‘ والدہ حیران ہوئی تو خالہ نے ان کو سمجھایا۔ والدہ نے وہ کنگھی لا کر مجھے دی اور کہا کہ آئندہ کے بعد اس کنگھی کو استعمال کرنا سردرد ختم ہو جائے گا پہلے تو میں مذاق سمجھی میں نے کہا مذاق کررہی ہیں والدہ، لیکن دو چار دن میں نے کنگھی کا استعمال کیا تو واقعی اس میں کوئی جادو تھا۔ میں نے خالہ کو فون کیا اور کہا کہ آپ نے جو لکڑی کی کنگھی دی تھی وہ کمال کی ہے اب میرا سردرد بالکل ٹھیک ہے پر ایک سوال آپ سے ہے کہ آخر اس کنگھی میں ہے کیا تو انہوں نے بتایا کہ یہ عبقری دواخانے کی ’’اسم اعظم‘‘ کی دم کی ہوئی کنگھی ہے جس میں شفاء ہی شفاء ہے۔ میں یہ سن کر حیران بھی ہوئی اور خوش بھی کہ ایک کنگھی کے استعمال سے میں کتنی ادویات سے بچ گئی۔ (آمنہ بیگ، لاہور)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں