(ج،راولپنڈی)
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری کی گزشتہ دو، تین سال سے قاریہ ہوں‘ اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے کہ اس فتنوں بھرے دور میں بھی اللہ تعالیٰ نے آپ کو لوگوں کی خدمت کرنے کا موقع دیا اور آپ کیلئے صدقہ جاریہ بن گیا‘ میرے پاس دو آزمودہ ٹوٹکے ہیں جو میں قارئین کی نذر کرنا چاہتی ہوں۔اکتوبرکے آخر میں بعض علاقوں میں سرد ہوائیں چلنا شروع ہوجاتی ہیں‘ اس دوران لوگ پانی کم پیتے ہیں یا بعض لوگوں کی جلد ویسے ہی خشک ہوتی ہے جس کی وجہ سے اکثر لوگوں کے ہونٹ پھٹ جاتے ہیں‘ اگر ناف میں سوتے وقت تیل لگایا جائے تو یہ بالکل ٹھیک ہوجاتے ہیں‘ میں نے عبقری سے پڑھ کر اس کو آزمایا تو بالکل سچ پایا اور پاؤں کے تلوؤں کی تیل سے مالش کرنے سے سارا دن تھکاوٹ بالکل نہیں ہوتی‘ جلدی نہ کیجئے اثر ضرور ہوتا ہے۔
پھوڑانکل آئے تو یہ عام سی بوٹی آزمائیے!
اگر لوگوں کو سردی یا گرمی میں پھوڑا یا پھنسی نکل آتی ہے اس کے لیے کھیتوں میں ایک عام سی بوٹی پائی جاتی ہے اس کو اِٹ سٹ کہتے ہیں‘ دیہاتی لوگ اس کو جانتے ہیں وہ جانوروں کے چارے کے کام بھی آتی ہے مگر اللہ تعالیٰ نے اس میں مصلحت رکھی ہے اس بوٹی کو کسی برتن میں باریک پیس کر اور اس میں تیل مکس کرکے نیم گرم لگانے سے بہت جلد آرام آجاتا ہے‘ اایک پٹی صبح کو کریں اور ایک پٹی شام سوتے وقت ‘ بہت جلد آرام آجاتا ہے۔
شادی ایسی جگہ ہوئی کہ ہر کوئی حیران ہے!
محترم حضرت حکیم صاحب! میں نے آپ کو تقریباً پانچ سال پہلے خط لکھا تھا رشتے کے بارے میں‘ آپ کے بتائے ہوئے وظیفہ یَاحَیُّ یَاقَیُّومُ اِیَّاکَ نَعْبُدُ وَ اِیَّاکَ نَسْتَعِیْنُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ سے میرا بہت ہی اچھی جگہ رشتہ ہوگیا‘ الحمدللہ! پھر شادی بھی بخیریت ہوگئی‘ شادی بھی ایسی جگہ ہوئی جو وہم و گمان میں بھی نہ تھی جس جگہ میری شادی ہوئی الحمدللہ عالم دین اور شہر کے بڑے بزنس مین ہیں‘ جو بھی سنتا یا دیکھتا حیران رہ جاتا ہے کہ (ج) کا اس لڑکے ساتھ رشتہ کیسے ہوگیا‘ کچھ لوگوں نے حسد محسوس کیا اور کچھ نے خوشی محسوس کی۔ اللہ کا لاکھ شکر ہے کہ اپنے گھر میں خوش و خرم ہوں‘ کچھ مسائل آئےضرور مگر کچھ ہی عرصہ میں کرم ہوگیا۔
الحمدللہ! عبقری سے جڑنے کے بعد مسائل یوں حل ہوئے کہ زندگی آسان ہوگئی ہے۔ میرے والدین تو عبقری کے دیوانے ہیں‘ عبقری میں آنے والا ہر نسخہ انہیںیاد ہوتا ہے‘ میرے والد تو اکثر وظائف اور نسخہ جات لکھ کر جیب میں رکھ لیتے ہیں‘ کسی ضرورت مند کو دیتے ہیں‘ جب کبھی وہ ملتا ہے تو دعائیں ضرور دیتا ہے۔ عبقری واقعی اس دور کی اشد ضرورت ہے‘ ہر گھر ہرفرد کے پاس لازم ہونا چاہیے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں