Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

فیل گردے نئے بنانے کا آزمودہ نسخہ

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ سے بیعت ہوں تسبیح خانے کی خدمت کا بھی شرف حاصل ہوا ہے۔ میری والدہ کا یوریا کریٹینن بڑھ گیا ڈاکٹروں نے کہا کہ آپ کی والدہ کے گردے کام نہیں کررہے۔ دونوں گردے سکڑ گئے ہیں ان کے ڈائیلاسز ہورہے ہیں اب تک آٹھ ڈائیلاسسز ہوگئے ہیں اس دوران انہیں کوئٹہ میں ٹھنڈ لگ کئی جس کی وجہ سے کھانسی شدید ہوگئی سینے سے خرخر کی آوازیں آتی ہیں ساری رات کھانسی سونے نہیں دیتی۔ والدہ کا کھانا پینا بالکل نہیں ہے وہ تینوں ٹائم عبقری تلبینہ کا ایک کپ اس میں ہلکا سا دودھ ڈال کر لیتی ہیں ۔عبقری تلبینہ ہضم ہو جاتا ہے اس کے علاوہ کچھ بھی ہضم نہیں کرسکتیں۔
گردے کے لیے نسخہ
میرا پاس ایک نسخہ ہے گردے کیلئے جس کے گردے فیل ہو جائیں یا ڈائیلاسسز چل رہے ہوں تو وہ استعمال کریں گردے ایسے ہو جاتے ہیں جیسے بالکل نئے ہوں۔ چار پانچ کلو دیسی لیموں کا رس ایک لیٹر کی شیشے کی بوتل میں بیج الگ کرکے گودے سمیت رس نکال لیں۔ پیلی کوڈیاں جن کو صاف کرکے اس رس میں ڈال دیں۔ پیلی کوڈیا ایک لیٹر لیموں کے رس میں آٹھ ہونی چاہیں اس کو روزانہ ہلانا ہے یعنی بوتل کو سات آٹھ دن تک صبح ہلانا ہے، ڈھکنا کھول کر اس کی گیس جو بوتل میں بنے گی اس کو باہر نکالنا ہے اس کے بعد جو کوڈیاں بالکل پگھل جائیں گی اور سفید رنگ کا پائوڈر آٹھ دن میں بوتل کی تہہ میں بن جائے گا اس کے بعد ایک چمچ جس سے ہم چاول کھاتے ہیں وہ صبح نہار منہ کھانا ہے۔ ایک گھنٹہ تک کچھ بھی نہیں کھانا ہے۔ پرہیز کچھ بھی نہیں ہے سب کچھ کھاسکتے ہیں جن صاحب نے نسخہ بتایا ہے ان کا کہنا ہے اس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں ہے۔ نہایت آزمودہ ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 677 reviews.