محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ بہت شوق سے پڑھتی ہوں‘ عبقری ادویات سارا گھرانہ پڑھتا ہے‘ ہمیں عبقری اور اس کی ادویات سے بہت فائدہ ہورہا ہے۔
عبقری دواخانہ کی تیار کردہ دوا ’’ ستر شفائیں‘‘ بڑی لاجواب اور بہت ہی نایاب دوا ہے‘ اس کے استعمال سے ہمیں بہت فوائد ملے ہیں۔
عبقری رسالہ مجھے کسی عزیزہ کے ذریعے ملا‘ میں نے پڑھا بہت اچھا لگا پھر اس میں میں نے ادویات کے تعارف دیکھے‘ مجھے ’’ستر شفائیں‘‘ دوا ٹھیک لگی‘ میں نے بذریعہ ڈاک عبقری دواخانہ فون کرکےمنگوائی‘ استعمال کی‘ مجھے ان دنوں معدے کا مسئلہ تھا ‘میں نے استعمال کی بہت فائدہ ہوا اور یہاں تک فائدہ ہوا میں چلتی پھرتی تھی تو سانس بہت پھولتا تھا‘ ستر شفائیں کھانے سے سانس پھولنا ٹھیک ہوا اور موٹاپا بھی کم ہوا‘ میں فریش فریش رہنے لگی میں اپنے سسرال میں رہتی تو وہاں ہر دوسرے دن سر میں درد رہتا‘ بیمار رہتی‘ کچھ نہ کچھ ہوتا ہی رہتا ‘ہم نے اپنا گھر بنایا‘الحمدللہ! گھر میری والدہ نے مجھے دیا کیونکہ میرے تین دیور اور ہیں لیکن میرے سسرال میں جگہ نہیں ہے‘ امی میرے شوہر کی سگی پھپھو تھی امی نے اپنے بھتیجے پر محبت کی اور ہمیں مکان دلایا ‘اس لیے میں الگ رہتی ہوں۔ میری نند کو بھی معدے کا مسئلہ تھا اسے بھی میں نے ستر شفائیں دی اس کو بھی فائدہ ہوا وہ بھی میری طرح سترشفائیں کی دیوانی ہے‘ وہ باتیں بہت کرتی ہے باتوں باتوں میں اس نے بہت سے لوگوں کو ستر شفائیں کا بتایا میں نے بھی جس جس کو دی فائدہ ہوا ۔ میری ایک مامی جو کہ شوگر کی مریضہ ہیں ان کو دی فائدہ ہوا ، میرے والد میرے گھر آئے تھے 80سال ماشاء اللہ عمر تھی لیکن دورے کا مسئلہ تھا انہیں یہاں موشن لگ گئے بار بار حاجت کے لیے جاتے رات کا وقت ڈاکٹر بھی نہیں ملے گا تو میں نے ان کو ستر شفائیں دی سکون ہوگیا اور آرام سے سوگئے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں