Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بیت الخلاء میں مانگی دعا نے جان کنی سے نکال دیا

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2020ء

(ناصر خان، بٹ خیلہ مالاکنڈ)

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ کریم تسبیح خانہ کی حفاظت فرمائے اس کی ساری ضروریات کو عرشی خزانوں سے پورا فرما دے اور آپ کی نسلوں کو اپنی رحمت، برکت اور عافیت کی چھتری میں ڈھانپ لے۔ کچھ مشاہدات، تجربات اور اعمال کے فضائل و فوائد آپ کی خدمت میں پیش کررہا ہوں۔ہوا کچھ یوں کہ جولائی 2018ء میں مجھے خونی بواسیر شروع ہوئی روزانہ پاخانہ کرتے ہوئے اتنا خون بہتا تھا کہ میرے تو اوسان خطا ہو جاتے تھے‘کافی علاج کروایا مگر کوئی فرق نہ پڑا بہت پریشان تھا‘ ڈاکٹر نے آپریشن تجویز کیا لیکن آپریشن کے نام سے مجھے خوف آتا تھا۔ دوسرا یہ کہ آپریشن اس مسئلے کا مستقل حل نہیں ہے‘ تیسرا یہ کہ تنگ دستی اور بہت زیادہ مقروض ہونے کی وجہ سے خاطر خواہ علاج کروانے سے قاصر تھا‘ تین ساڑھے تین ماہ مسلسل ایلوپیتھک، یونانی اور ہومیوپیتھک علاج معاملہ کے بعد بھی جب کوئی فرق نہ پڑا تو ایک مرتبہ عبقری میں پڑھا کہ جس کو پیچش لگے ہوں اور رکنے کا نام نہ لے رہے ہوں تو وہ پیٹ پر ہاتھ رکھ کر گیارہ مرتبہ یَاقَابِضُ (ہر نماز کے بعد) پڑھا کرے تو پیچش رک جاتے ہیں۔ میں نے سوچا کہ اگر موشن رک سکتے ہیں تو کیا خون نہیں روک سکتا ‘میں نے اسی نیت سے پڑھنا شروع کیا تو تیسرے دن میرا خون رک گیا لیکن چوتھے دن ایک اور مسئلہ شروع ہوگیا کہ مجھے زور سے حاجت کی ضرورت پیش آئی تو میں باتھ روم چلا گیا اب بیٹھے بیٹھے درد بہت ہورہا تھا اور دیر بھی معمول سے کہیں زیادہ ہوگئی۔ میری حالت بد سے بدتر ہوتی چلی گئی ٹھنڈے پسینے آنا شروع ہوئے، پیٹ اورنیچے مقعد میں شدید درد اوربلڈ پریشر بھی لُو ہوتا جارہا تھا لیکن اجابت نکل نہیں رہی تھی میں نے چیختے چلاتے ہوئے باتھ روم سے نکل کر بیوی کو آواز دی کہ قلم کاغذ لادے میں نے اس پر کلین انیما (ڈاکٹری دوا جو پچکاری کیلئے استعمال ہوتی ہے) لکھ دیا کہ کسی کو بھیج کر یہ دوا لادے۔ وہی دوا بھی لائی گئی میں نے استعمال بھی کی (چونکہ میں ہسپتال میں پریکٹس بھی کرتا ہوں اسی لیے مجھے ان چیزوں کا تجربہ ہے) لیکن دردیں اور بڑھتی گئیں جوں جوں دوا کی اسی دوران مجھے آپ کی ایک بات یاد آگئی کہ ’’یا نان نکال یا جان نکال‘‘ جب تکلیف برداشت سے بڑھ گئی تو باتھ روم میں بیٹھے بیٹھے دل ہی دل میں اللہ کی طرف متوجہ ہوکر کہا کہ یا اللہ اگر تو نے اپنے فضل سے میری کوئی نیکی قبول کی ہوتو اس نیکی کے وسیلے اور برکت سے میری یہ تکلیف دور فرما۔ ابھی دو تین منٹ ہی گزرے ہوں گے کہ کھل کر اجابت آگئی اور دوسری خوشی کی بات یہ تھی کہ پاخانے میں ایک قطرہ بھی خون نہیں تھا اور میری تکلیف مکمل ختم ہوگئی حالانکہ گھنٹے تک میں زور پر زور لگاتا رہا۔ اس تکلیف سے مجھے تین خوشیاں اور مسرتیں حاصل ہوئیں۔(۱) مجھے ’’یاقابض‘‘پر بے حد یقین ہوگیا کہ اللہ کے ایک نام میں اتنی برکت ہے تو اور ناموں اور پورے کلام پاک میں کتنی برکت ہوگی۔ (۲)ساڑھے تین ماہ سے جاری خون تین دن میں ہی رک گیا اور میںمزید علاج اور آپریشن سے بچ گیا۔(۳)اللہ کے ہاں میری نیکیاں اس کے فضل سے قابل قبول ہیں جن کی برکت سے میری اتنی بڑی تکلیف دور ہوگئی کہ جو تکلیف سے زیادہ ذلت و رسوائی بھی بنتی جارہی تھی کیونکہ میں سوچ رہا تھا اگر اسی حالت میں باتھ روم میں موت آگئی تو نہایت بری جگہ نہایت ذلت کی موت مر جائوں گا اور دوسرا غم یہ تھا کہ تکلیف اس نوعیت کی تھی کہ چل پھر بھی نہیں سکتا تھا۔یوں عبقری کی برکت سے میں جسمانی، ذہنی تکلیف اور رسوائی سے بھی بچ گیا اور یہ بھی پتہ چل گیا کہ اللہ کے ہاں میری نیکی کی کچھ قدر و منزلت ہے اور یہ کہ میں مالی نقصان سے بھی بچ گیا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 664 reviews.