محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو اپنی امان میں رکھے‘ صحت و تندرستی اور سلامتی دے اور تسبیح خانے کو سدا آباد رکھے جس کی وجہ سے کروڑوں لوگوں کی زندگی بدل رہی ہیں اور انہیں خیر مل رہی ہے ہم بھی اس خیر کا حصہ ہیں۔ میں نے آپ کو خط لکھا کر بھیجا تھا اس وقت زندگی اتنی مشکل تھی کہ زندگی کے سارے راستے بند تھے کچھ سمجھ میں نہیں آتا تھا کہ ہم نے کیسے زندہ رہنا ہے بس ایک ہی خیال دل میں آتا تھا کہ میں اپنے خاوند کو ماردوں یا خود مر جائوں‘ آپ سے ملنے کے بعد اللہ کا شکر ہے زندگی آسان ہوگئی۔ عبقری رسالہ ہر مہینے گھر آتا ہے آپ کا دیا ہوا وظیفہ حسبنا اللہ ونعم الوکیل یا وارث یانصیر پڑھتے ہیں اللہ کریم نے ہماری بہت سی مشکلات حل کی ہیں۔عبقری ملنے سے پہلے میری زندگی کتنی اذیت ناک تھی اس تھوڑا سا خاکہ پیش کرنا چاہوں گی تاکہ قارئین کو اندازہ ہو کہ تسبیح خانہ کتنی بڑی نعمت ہے اور زندگی کو کیسے الجھنوں سے نکال کر سکھ کی راہوں پر ڈال دیتا ہے۔
ساری زندگی گناہوں کی دلدل میں گزری اور اسی کی سزا شادی کے بعد والی زندگی میں ملتی رہی‘ 26سال سسرال والی زندگی سخت اذیت میں گزری‘ کوئی گھڑی ایسی نہ ہوتی‘ جب ہم میاں بیوی آپس میں نہ جھگڑتے ہوں۔ میں ہر وقت ذہنی بیمار اور جسمانی بیمار بھی رہتی تھی‘ مجھے دورے پڑتے تھے۔ اگر کسی کے پاس دم کروانے چلی جاتی تو وہاں مجھے دورہ پڑ جاتا۔ سسرال میں مجھے پاگل کہا جاتا ‘میرا خاند بھی مجھے ایسے ہی کہتا۔ اللہ سے لگن تھی نماز پڑھتی تھی تہجد پڑھتی تھی لیکن باقاعدگی سے نہیں کچھ دن ٹھیک عبادت کرلیتی پھر بیمار ہو جاتی۔ مجھے اتنا پتہ ہے اگر بچ گئی تو صرف اللہ کی نزدیکی کی وجہ سے۔میرا بیٹا آپ سے بیعت ہوا ہے ماشاء اللہ اگر میرا رب مجھ سے جھوٹ نہ بلوائے تو وہ اللہ کا ولی ہے ۔ پانچ وقت کا نمازی، تہجد گزار اور ماں باپ کا اتنا فرمانبردار کے میں اللہ سے دعا کرتی ہوں یا اللہ اسے مستجاب الدعوات بنادے وہ جو دعا کرے اللہ اس کی قبول کرنا یہ سب آپ کی نسبت کا اثر ہے آپ کے درس کا اثر ہے۔ لاک ڈائون کی وجہ سے حالات خراب تھے لیکن اس لاک ڈائون نے بھی ہمیں آپ کی دعائوں سے بہت کچھ دیا۔ بیٹے کی شادی ہوگئی میری بہن کی بیٹی سے۔میری بہن بھی میری طرح غریب ہے کرائے کے مکان میں رہتی ہے۔ ہم پندرہ لوگ گئے اور سادگی سے نکاح کیا افطاری بطور ولیمہ رکھ دی ۔ ان دو سالوں میں ہی زندگی میں اتنے بڑے بڑے معجزے ہوئے ہیں اگر لکھنے بیٹھ جائوں تو پوری کتاب لکھ ڈالوں۔ گھر سکھ‘ چین آگیا ہے‘ دماغی طور پر پرسکون ہوگئی ہوں‘ رزق کے مسائل حل ہوئے ہیں‘ گھر سے جھگڑے ختم ہوئے ہیں‘ تسبیح خانہ نے حقیقت میں میری زندگی کو پرسکون بنا دیا ہے۔ اگر میرا بیٹا تسبیح خانہ نہ آتا اور مجھے یہاں کی راہ نہ دکھاتا تو شاید اب تک میں خود کشی کرچکی ہوتی یا اپنے (اللہ نہ کرے)شوہر کو قتل کرچکی ہوتی۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں