محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ پڑھتے صرف چند ماہ ہی ہوئے ہیں‘مجھے عبقری دواخانہ کا ایک دوست نے بتایا‘ وہاں سے شفاء ملی‘میری شفاء کی کہانی میری زبانی سنیے:میری عمر 55 سال ہے ۔ اکثر زیادہ چلنے سے سانس چڑ جاتا جس کی وجہ سے سانس بند ہونے لگتا یہ معمول کی بات تھی لیکن اب مسئلہ زیادہ خراب ہوگیا تھا بیٹھے بیٹھے ہی سانس روکنا شروع ہو جاتا۔ میں پریشان ہوگیا ڈاکٹر کے پاس گیا اس نے کہا آپ کورونا کا ٹیسٹ کروائو میں نے کہا ڈاکٹر صاحب مجھے بخار تو نہیں ویسے ہی گلے کی تکلیف ہے۔ خیر اس نے ایک سیرپ لکھ کر دیا اور کہا اس کا استعمال کرو اگر فرق پڑ گیا تو ٹھیک ورنہ ہسپتال چلے جانا۔ میں نےدو دن سیرپ استعمال کیا لیکن فرق نہیں پڑا ۔ اب میں ہسپتال جاتے ہوئے بھی مجھے خوف آئے ۔ میں نے گرم پانی پینا شروع کیا لیکن اتنا فرق نہیں پڑا پھر ایک دوست سے مشورہ کیا تو اس نے کہا کہ تم ایسا کرو مزنگ چونگی قرطبہ مسجد کی گلی میں عبقری دواخانہ ہے وہاں جائو اور ان کا شفاء حیرت سیرپ لے آئو دو تین بوتل اس کا استعمال کرو مجھے بھی گلے کی تکلیف تھی میں نے دو بوتل کا استعمال کیا تو میں ٹھیک ہوگیا تھا اس لیے تم بھی وہاں جائو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ میں اگلے دن عبقری دواخانے گیا اور دو بوتل ’’شفاء حیرت سیرپ‘‘ لیں اور گھر آگیا۔ ترکیب کے مطابق میں نے ایک کپ گرم پانی میں دو چمچ شفاء حیرت سیرپ ملایا اور چسکی چسکی پیا۔ پہلے دن میں نے چار کپ پیا اگلی صبح واضح فرق محسوس کیا۔ تقریباً چار دن مسلسل استعمال سے میرا گلے کی تکلیف دور ہوگئی اور حیرت کی بات ہے جو میرا سانس پھولتا تھا اس میں بھی نمایاں کمی آئی۔ (واجد حسین، لاہور)
جسم میں چستی پھرتی لانے والا فارمولہ
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری عمر 30 سال ہے میرے معدہ ایک عرصہ سے خراب تھا خوراک ہاضم نہیں ہوتی تھی جس وجہ سے طبیعت میں سستی، بوجھل پن رہتا۔ کوئی بھی کام میں ٹھیک طرح سے کرنہیں پاتا تھا۔ کھانے پینے میں بھی بہت پرہیز کیا لیکن کوئی فرق نہیں۔ مختلف چورن، پھکی وغیرہ کا استعمال بھی کیا لیکن چند گھنٹے سکون رہتا پھر وہی بوجھل پن اور سستی میں سوچتا تھا کہ شاید یہ سستی میرا مقدر بن گئی ہے۔ ایک روز میرے جاننے والے نے بھی عبقری دواخانے کا فون نمبر دیا اور کہا کہ تم اس نمبر پر کال کرکے اسسٹنٹ حکیم صاحب کو اپنا مسئلہ بیان کرو وہ تمہارے لیے اچھی سی دوائی تجویز کردیں گے۔ میں نے اسی وقت ہی کال کی اور اپنا مسئلہ بیان کیا اسسٹنٹ صاحب نے ’’فٹنس پیکیج، ہاضم خاص‘‘ استعمال کرنے کا مشورہ دیا میں نے بذریعہ ڈاک دوائی منگوائی اور برشر پر لکھی ہوئی ترکیب کے بعد استعمال شروع کیا۔ دو ہفتے کے استعمال سے ہی مجھے کافی فر ق پڑا خوراک بھی ہاضم ہونا شروع ہوگئی اور سستی بھی جاتی رہی۔ اب تو بھوک اتنی لگتی کہ گھر والے پریشان ہوگئے آخر یہ کونسی دوائی کھا رہا ہے۔ (محمد صفدر، اٹک)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں