خواب دیکھا کہ کسی نے مجھے کیلے دیئے ہیں۔ میں دو کھالیتی ہوں اور چاہتی ہوں کہ ایک اور کھالوں۔ پھر دیکھاکہ میرے ہاتھ کی دائیں اور بائیں دونوں ہتھلیوں پر کالے بال اُگے ہیں۔ وہ اتنے لمبے ہیں کہ انہیں دیکھ کر مجھے گھن آتی ہے۔ دائیں ہتھیلی پر کم جبکہ بائیں پر زیادہ ہیں۔ میں سوچتی ہوں کہ دوائی لگالوں تاکہ یہ ختم ہو جائیں پھر دیکھا کہ دوائی پائوں پر بھی لگا لیتی ہوں جیسے ہی دوائی لگاتی ہوں ہاتھ اور پائوں پر دراڑیں آنا شروع ہو جاتی ہیں۔ میری ایک دوست کہتی ہے کہ جلدی سے دھولو جیسے ہی میں دھوتی ہوں تو ہاتھ اور پائوں کی جلد بھی اترنا شروع ہو جاتی ہے اور اس کے ساتھ آگ بھی ہے، پھر سیدھا ہاتھ تو بالکل صاف ہو جاتا ہے۔ بال نہیں رہتے اور جہاں جہاں دوائی لگاتی ہوں وہاں پر مہندی کا رنگ لگا دیکھتی ہوں پھر اپنی بہنوں کو بھی کہتی ہوں کہ دوائی صاف کرلو جبکہ انہوں نے دوائی لگائی نہیں تھی۔(ع، ک۔راولپنڈی)
تعبیر:آپ کے خواب کے مطابق آپ کو متنبہ کیا گیا ہے کہ آپ ہر ایک کی باتوں پر یقین کرکے بار ہابار نقصان اٹھا چکی ہیں اور آئندہ اپنی اس روش کو ترک کردیں تو بہتر ہوگا اور جب بھی کوئی اہم کام کرنے کا ارادہ ہوتو مسنون طریقہ استخارہ کرلیا کریں۔ انشاء اللہ اللہ کبھی ناکامی کا سامنا نہ ہوگا۔ واللہ اعلم۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں