Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

صفراوی‘سوداوی اور بلغمی مزاج کیلئے ہاضم نسخے

ماہنامہ عبقری - اگست 2020ء

صفراوی مزاج کیلئے ہاضم نسخہ
صفراوی قے، جلن معدہ، ضعف معدہ، پیچش، آنتوں میں مروڑ، کانچ کا نکلنا، جسم زرد، یرقان، اصفر، پیشاب و پاخانہ کی رنگت زرد اور جلن کے ساتھ، جوع ابقر، ورم، کے آنے جیسی علامات سب صفراوی مزاج کے ہاضمہ کی خرابی کی علامات ہیں۔ مزاجی اصولوں کے مطابق ایسے مریض کے لیے ہاضمہ کا نسخہ کچھ اس طرح ہونا چاہیے۔
ھوالشافی:سجی کھار، سہاگہ، دو تولہ الائچی کلاں، قلمی شورہ اور جوکھار چار چار تولہ ملا کر سفوف بنائیں، دو سے تین ماشہ ہمراہ آب تازہ یا سونف و گل سرخ کے قہوہ سے دیں۔
سوداوی مزاج کیلئے ہاضم نسخہ
سوداوی مزاج مریضوں میں زبان کی جلن و پھٹن، وجع المعدہ، ریاح معدہ، رجھوع الکلب، ہچکی، جلن معدہ، استسقائے طبلی، بواسیر بادی، یرقان سوداوی، شدید قبض، قولنج، کیچوے، ترش ڈکاریں، حرارت کی کمی جسم میں ریاح و خشکی، ورم معدہ ناف کا ٹلنا، خونی دست، بلدپریشر ہائی، نیند کی کمی جیسی سوداوی امراض کے لیے الگ نسخہ ہوگا۔ جو کہ درج ذیل ترتیب پر ہوگا۔ھوالشافی:سونٹھ، مرچ سیاہ، فلفل دراز، نوشادر ٹھیکری ہر ایک ایک تولہ، پودینہ دوتولہ، گندھک آملہ سار، ریوند خطائی سونف، میٹھا سوڈا چار چار تولہ، نمک خوردنی آٹھ تولہ، اگر مریض کا بلڈپریشر زیادہ ہوتو اس نسخہ سے نمک نکال لیں۔ تمام ادویات کو سفوف بناکر چاررتی سے ایک ماشہ تک دن میں تین سے چار بار ہمراہ آب تازہ تازہ دیں۔
بلغمی مزاج کیلئے ہاضم نسخہ
بلغمی مزاج کے مریضوں میں جب کہ جسم میں الکلی و رطوبات کی زیادتی سے ہاضمہ خراب ہوگیا اور ہاضمہ کی خرابی سے نزلہ و زکام اور کھانسی جیسی علامات پیدا ہوچکی ہوں۔ منہ سے گندی بو آرہی ہو، پیاس، زبان کا پھول جانا، کوے کا پھول جانا، بھوک بند ہونا، سنگرہنی، بند ہیضہ، دست، بار بار پیشاب کا آنا، معدہ میں گڑگڑ ہونا، ہیضہ، خون کی کمی، دل کا ڈوبنا، نیند کی کثرت، ناخن کا سفید ہونا جیسی علامات پائی جائیں تواس صورت میں یہ نسخہ بنا کر استعمال کریں۔
ھوالشافی:انار دانہ ، رائی تین تین تولہ، تخم پیاز دو تولہ کو پیس کر سفوف بناکر چار رتی سے ایک ماشہ ہمراہ تازہ پانی دیں تو جسم میں موجود غیر طبعی بلغمی علامات رفع ہوسکتی ہیں۔
درجہ بالا تمام علامات اور ان کے لیے مستعمل نسخہ جات سے یقیناً آپ ہاضمہ کی خرابی کے مختلف مزاجی علامات اور ان کے نسخہ جات کا فرق سمجھ گئے ہوں گے۔ اگر بندہ کی یہ بات آپ کی سمجھ میں آگئی ہوتو خدارا ہر ایک بس اور فٹ پاتھ پر بکنے والی ہاضمہ کی پھکی کو اپنا علاج مت سمجھئے گا بلکہ کسی مستند طیب سے مشورہ کرکے اپنا علاج کروائیے۔ ہر فٹ پاتھ پر بیٹھا بندہ حکیم نہیں ہوتا اور نہ ہی بس میں کھڑے ہوکر لاجواب فوائد بتا کربیچنےوالاکبھی آپ کا صحیح معالج ہوسکتا ہے۔ ورنہ کبھی نقصان بھی ہوسکتا ہے۔ آپ کی صحت کے لیے دعا گو۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 488 reviews.