محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری عمر 20 سال ہے اور میرے بال تیزی سے گرنا شروع ہوگئے اس کے ساتھ ہی میرے چہرے پر دانے اور دھبے سے پڑ گئے جس وجہ سے میں بہت پریشان تھی۔ لیڈی ڈاکٹر سے مشورہ کیا اس نے کہا کہ اس عمر میں اکثر ایسا ہوتا ہے گھبرانے کی ضرورت نہیں۔ اس نے ایک دو سیرپ پینے کے لیے دیئے اور کہا کہ چہرے کے لیے اچھی سی کریم استعمال کرلو۔ دو ہفتے سیرپ پیا لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔ پھر والدہ مجھے شہر حکیم کے پاس لے گئی اس نے کہاتمہارے معدے میں گرمی ہے اور ایک پھکی کی پڑیاں بنا کر دیدی اور ساتھ میں خون صاف کرنے کا سیرپ بھی دیا ایک ماہ استعمال کیا کوئی فرق نہیں پڑا۔ ایک روز میری سائنس کی ٹیچر نے مجھے دیکھا اور کہا تمہارے چہرے کو کیا ہوگیا میں نے ساری صورتحال بتائی۔ اس نے کہا گھبرانے کی ضرورت نہیں کل میں تمہارے لیے کچھ لائوں گی مجھ سے ملنا۔ اگلی صبح جب میں کالج گئی تو ٹیچر نے مجھے طب نبوی ہیئر آئل اور حسن و جمال کریم دی اور کہاکہ اس پر لکھی ہوئی ترکیب کے مطابق استعمال کرو میں نے مسلسل ایک ہفتہ استعمال کیا میں حیران رہ گئی کہ طب نبوی ہیئرآئل سے میرے جو بال اُترتے تھے اُترنابند ہوگئے اور چہرے پر دانوں کی بھی کمی ہوئی۔میں نے ٹیچر سے پوچھا یہ کہاں سے منگوائی دوائی انہوں نے کہا لاہور عبقری دواخانے سے بذریعہ پارسل منگوائی میں نے انہیں کہا کہ اور منگوادیں اس سے مجھے بہت فرق پڑگیا ہے۔(م،م۔بھکر)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں