محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری بیٹی جس کی عمر 13 سال ہے وہ ہیپاٹائٹس سی کا شکار تھی۔ اپنے شہر کا شاید ہی کوئی ڈاکٹر یا ہسپتال ہو جس کے پاس میں اس کو نہ لے کر گیا ہوں۔ بہت پریشانی کا سامنا تھا۔ اپنی بیٹی کو بیماری میں دیکھ نہیں سکتا تھا۔ ایک رات میں اور میری اہلیہ بیٹی کے پاس بیٹھے تھے کہ مجھے میرے دوست کی کال آئی کہ بیٹی کا کیا حال ہے میں نے اس کو بتایا کہ یار کوئی حال نہیں ہے میری پھول جیسی بچی مرجھا سی گئی ہے۔ اس نے کہا گھبرانے کی بات نہیں اللہ تعالیٰ اپنا کرم کرے گا۔ تم ایسا کرو اس کو لاہور ’’عبقری دواخانے‘‘ لے جائو انشاء اللہ مجھے امید ہے وہاں سے اس کو شفاء مل جائے گی۔ میں نے اس سے ایڈریس لیا اور اہلیہ سے مشورہ کرکے اگلے دن اس کو لاہور لے گیا۔ وہاں اسسٹنٹ حکیم صاحب سے ملاقات ہوئی انہوں نے میری بیٹی کا اچھے طریقہ سے معائنہ کیا اور ’’ہیٹاٹائٹس نجات سیرپ‘‘ کی 10 بوتل استعمال کروانے کا مشورہ دیا میں نے 10 بوتل لیں اور دوبارہ اپنے شہر آگیا۔ ابھی تقریباً بچی کو8بوتل کا استعمال کروایا تھا کہ اس کا مرجھایا ہوا چہرہ پھول کی طرح کھل گیا۔ میں نے ہیپاٹائٹس کا ٹیسٹ کروایا تو نیگٹو آگیا۔ میں نے اور میری اہلیہ نے شکرانے کے نوافل ادا کیے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا جس نے ہماری بیٹی کو صحت عطا کی اور عبقری کے لیے خاص دعائیں کیں۔(منور خان، ڈی جی خان)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں