محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ گزشتہ چند سال سے پڑھ رہی ہوں‘ میرے تین بچے ہیں جو آپریشن سے ہوئے ہیں۔ پہلے بچے کے بعد سے میں بلڈ پریشر کی مریضہ بن گئی۔ بلڈ پریشر اتنا کہ کنٹرول سے باہر ہو جائے۔ ڈاکٹرز ایک چھوٹی سے گولی دیتے وہ کھا لیتی وقتی طور پر بلڈپریشر نارمل ہو جاتا لیکن کچھ دن بعد پھر ہائی ہو جاتا ۔ مجھے گولی کی عادت سی پڑ گئی جب دیکھتی بلڈ پریشر ہائی ہے تو گولی کھا لیتی ۔ آخر گولی نے بھی اپنا اثر دکھانا بند کردیا اب تو دن میں ایک سے دو گولی بھی کھالیتی مگر بلڈپریشر نیچے نہ آتا۔ایک روز میں اپنے جاننے والی خاتون کے گھر گئی اس نے مجھ سے پوچھا کافی دنوں بعد نظر آئی ہو میں نے اس سے کہا کیا کرو بلڈپریشر ہائی رہتا ہے اس لیے گھر ہی رہتی ہوں ۔ اس نے کہا ڈاکٹرز سے دوائی لی میں نے اس سے کہا ادویات کھا کھا کر تھک گئی ہوں بلڈیشر ہے کہ کنٹرول میں ہی نہیں آتا۔ اس نے مجھ سے کہا کہ لاہور میں عبقری دواخانہ ہے وہاں جاکر دوائی لے لو‘ میں نے کہا بہن میں اتنی دور نہیں جاسکتی ایسا کرو تو منگوا دو اس نے کہا‘ تم خود منگوا لو‘ اس نے بچے کو آواز دی‘ اور اسے عبقری لانے کو کہا‘ میں حیران نجانے عبقری کیا ہے؟ جب وہ آیا تو اس کے ہاتھ میں ایک میگزین تھا‘ پھر اس نے تفصیل سے مجھے سمجھایا‘ اگلے دن میں نےلاہور کال کرکے اپنی طبی کیفیت بتائی‘ انہوں نے مجھے ’’فشاری‘‘ گولیوں کا استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ میں نے بذریعہ ڈاک فشاری گولیاں منگوالیں۔ ترکیب کے مطابق دوائی کا استعمال کیا ایک ڈبی ختم ہونے کو تھی کہ میں نے محسوس کیا میرے بلڈپریشر 90/130 , 80/120 رہنا شروع ہوگیا اور میں نے اللہ پاک کا شکر ادا کیا کہ اس نے مجھے شفاء دی۔(مسز طلعت: گجرات)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں