محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میرا بیٹا 8 سال کا تھا جب وہ بہرے پن کا شکار ہوگیا کافی جگہ علاج کروایا لیکن فرق نہیں پڑا۔ میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کی فیسیں دے دے کر تھک گیا۔کئی بار کان کی صفائی کروائی لیکن اس کا بہرہ پن برقرار رہا۔ ہزاروں روپیہ ادویات پر ضائع کردیا۔ جب بھی بیٹے کو دیکھتا تو اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا یا اللہ اس کو شفاء دیدے۔ ایک صبح میں چائے کی میز پر اخبار پڑھ رہا تھا تو اس کے ساتھ عبقری میگزین پڑا تھا میں نے اہلیہ سے پوچھا کہ یہ میگزین کون دے گیا ہے اس نے کہا کہ شاید اخبار فروش غلطی سے اخبار کے ساتھ یہ میگزین پھینک گیا ہوگا کل آئے گا میں اس کو واپس کردوں گی۔ خیر میں نے اخبار پڑھنا چھوڑا اور میگزین کے ورق الٹنا شروع کردیئے ایک صفحہ پڑھا دوسرا صفحہ پڑھا میری دلچسپی بڑھتی گئی اس میں قارئین کے نایاب ٹوٹکے بھرے پڑے تھے اور رسالہ میں ایک دوا ’’کان شفاء‘‘ بارے پڑھا اور جن لوگوں نے کان شفاء استعمال کی ان کے تاثرات بھی پڑھے دل نے کہا کہ اتنے پیسے لگا دیئے ڈاکٹرز پر کیوں نا یہ ’’کان شفاء‘‘ بھی بیٹے کو استعمال کروا دوں خیر ایڈریس پڑھا
اور شام کو دفتر سے آتے ہوئے دواخانے پہنچا اور ’’کان شفاء‘‘ خریدی اور گھر واپس آگیا۔ رات کو سوتے ہوئے دو سے تین قطرے بیٹے کے کان میں ڈالے تقریباً ایک ہفتہ اس کا استعمال کروایا تھا کہ بیٹے نے کہا ابو جی! یہ آپ کہاں سے لائے ہیں میں نے کہا بیٹا آپ کو فرق ہے اس سے؟ اس نے کہا جی مجھے فرق ہے۔ میں نے اس کو آزمانے کے لیے آہستہ آہستہ بات کرنا شروع کیا اور میں حیران رہ گیا کہ وہ میری باتوں کا جواب دے رہا تھا پہلے تو اُونچا بھی بولو تو اس کو آواز نہیں آتی تھی۔ میں سمجھ گیا یہ سب ’’کان شفاء‘‘ کے استعمال کا نتیجہ ہے۔ ماشاء اللہ سے آج میرے بیٹا 12 سال کا ہوگیا ہے اس کو دوبارہ بہرہ پن نہیں ہوا۔ (تنویر،کاہنہ)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں