محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! گرمی ہو یا سردی تقریباً بارہ مہینے ہی کھانسی میرا پیچھا نہیں چھوڑتی تھی۔ بہت پریشان تھا اپنے ٹیسٹ کروائے کہ شاید مجھے ٹی بی ہی نہ ہو۔ ٹیسٹ بالکل ٹھیک آئے۔ ڈاکٹرز معمولی سے کھانسی سمجھ کر مجھے ایک دو گولی اور ساتھ کوئی سیرپ دے دیتے کہ یہ استعمال کرو فرق نہ پڑے تو پھر آجانا۔فرق جو پڑنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا۔ دیسی ٹوٹکے بھی بہت استعمال کیے شاید ان سے کوئی فیض مل جائے پر کوئی فائدہ نہ ہوا۔ جس کے بھی سامنے میں کھانسی کرتا وہ مجھے نیا ہی ٹوٹکہ بتاتا اور میں اس ٹوٹکے پر عمل شروع کردیتا کہ شاید اس کی ٹھیک ہو جائو پر نہیں۔ ایک روز میں حجام کی دکان پر شیو کروانے گیا جوں ہی وہ شیو کرنا شروع کرتا میں اس کو کہتا روک جائو مجھے کھانسی آرہی ہے۔ دس منٹ کی شیو کو پورا آدھا گھنٹہ لگاتا مجھے شرمندگی سے محسوس ہوتی کہ جتنا ٹائم اس نے مجھ پر لگایا ہے اتنی دیر میں اس نے تین چار شیو کر دینی تھی اور میں اس سے معذرت کرتا۔ حجام کی دکان پر ہی عبقری رسالہ پڑا تھا میری اس پر نظر پڑی اور میں نے اس کو پڑھنا شروع کیا اس میں ٹوٹکے بھی تھے اور ادویات کا تعارف بھی ۔ میں نے رسالے سے دواخانے کا پتہ نوٹ کیا اور اگلے دن دواخانے پہنچ گیا ٹوکن لیا اور اپنی باری کا انتظار کرنا شروع کردیا میری باری آئی تو اسسٹنٹ صاحب نے میرا اچھی طرح معائنہ کیا اور مجھے ستر شفائیں اور بنفشی قہوہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ۔ میں نے دویات لیں اور گھر واپس آگیا اور ان کا استعمال کرنا شروع کیا۔ ایک ہفتے میں کھانسی میں واضح فرق پڑگیا اور تین ہفتے کے اندر کھانسی ایسے غائب ہوئی جیسے کبھی تھی ہی نہیں۔ اللہ کا شکریہ ادا کیا اور عبقری کو بہت دعائیں دی کہ ان کی خالص دیسی بوٹیوں کی ادویات کے استعمال سے میری سالوں پرانی کھانسی دور ہوگئی۔(فیصل رشید، لاہور)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں