محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری بھانجی کو بچپن میں پانی کی طرح موشن جاری رہتے تھے‘ ہماری ماموں زادنے بتایا کہ سفید چاول جو ہم عموماً گھر میں بناتے ہیں‘ دم دینے سے تھوڑی دیر پہلے چاولوں کا گاڑھا سا جو سفید پانی اوپر آتا ہے وہ پلادیں‘ آرام مل جائے گا‘وہ دن اور آج کا دن‘ میں اپنے بچوں کو جب بھی موشن ہوتے ہیں یہی دیتی ہوں‘ ساتھ میں سفید چاولوں میں دہی ڈال کر بطورغذا دیتی ہوں‘ بفضل تعالیٰ بالکل ٹھیک ہوجاتے ہیں‘ میں نے اپنی دوستوں کو بھی بتایا اور ایک تو بنا کر بھی دیا‘ الحمدللہ جو اپنے بیٹے کو ہسپتال میں داخل کروانے جارہی تھی یہ بنا کر دیا وہ مسکراتی ہوئی شکریہ اداکرنے آئیں۔خون روکنے کیلئے: اگر کسی کو خدانخواستہ کٹ لگ جائے‘ چھری لگ جائے یا چوٹ لگ جائے تو جلدی سے چائے والی پتی لے کر اس جگہ پر رکھ دیں‘ ایک دم خون رک جائے گا‘مجھے اکثر کچن میں کٹ لگ جاتا ہے‘ میں یہی کرتی ہوں خون بند ہوجاتا ہے۔ (غزالہ پروین‘ خیرپور میرس)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں