محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں اور اس میں آئے وظائف خود بھی پڑھتے ہیں اور دوسروں کو بھی بتاتے ہیں۔جو بھی عبقری کے ٹوٹکے اور وظائف آزماتے ہیں ہمیں بعد میں فوائد ضرور بتاتے ہیں۔ چند مشاہدات قارئین عبقری کی نظر کررہی ہوں۔(۱)چہرہ پر دانوں اور داغ دھبوں کے لیے ماشاء اللہ بہت فائدہ ہوا عمل یہ ہے ایک ایک باریَامَالِکُ یَاقُدُّوْسُ یَاسَلَامُ صبح و شام پڑھے پھر کمال دیکھے۔
(۲)سورئہ الم نشرح اوّل آخر درود شریف پڑھ کر سبق یاد کیا جائے تو فوری ہو جاتا ہے۔
(۳)ہماری ایک ہمسائی کو ہیپاٹائٹس تھا‘ اس میں نے عبقری کا ہیپاٹائٹس نجات سیرب استعمال کرنے کا مشورہ دیا اس نے چھ بوتل استعمال کی اور ہیپاٹائٹس سے نجات مل گئی۔
(۴)حافظہ تیز :سبق یاد کرنے سے پہلے سات بار سورئہ طہٰ کی آیت نمبر24 سے 28 تک اول و آخر درود شریف کے ساتھ پڑھیں۔ ان شاء اللہ جو یاد کریں گے یاد رہے اور حافظہ بہترین ہوجائے گا۔(مزمل مجید قریشی،کراچی )
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم ماہنامہ عبقری بہت شوق سے پڑھتے ہیں اور اس میں آئے وظائف خود بھی پڑھتے ہیں اور دوسروں کو بھی بتاتے ہیں۔ چند مشاہدات قارئین عبقری کی نظر کررہی ہوں۔
(۱)چہرہ پر دانوں اور داغ دھبوں کے لیے ماشاء اللہ بہت فائدہ ہوا عمل یہ ہے ایک ایک بار ’’یامالک یاقدوس یاسلام‘‘ صبح و شام پڑھے پھر کمال دیکھے۔
(۲)سورئہ الم نشرح اوّل آخر درود شریف پڑھ کر سبق یاد کیا جائے تو فوری ہو جاتا ہے۔
(۳)ہماری ایک ہمسائی کو ہیپاٹائٹس تھا اس میں نے عبقری کا ہیپاٹائٹس نجات سیرب استعمال کرنے کا مشورہ دیا اس نے چھ بوتل استعمال کی اور ہیپاٹائٹس سے نجات مل گئی۔
(۴)حافظہ تیز سبق یاد کرنے سے پہلے پڑھے سات بار سورئہ طہٰ کی آیت نمبر24 سے 28 تک رکوع نمبر پہلا رکوع مکمل ہوکر دوسرا رکوع شروع اس آیت سے ہورہا ہے۔ اوّل آخر درود شریف۔(مزمل مجید قریشی،کراچی )
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں