تین نمبر کی عینک اتر گئی
میرے دواخانہ پر ایک مریض تشریف لایا جنہیںعبقری دواخانہ کا تیار کردہ ’’ لاجواب حافظہ پیکیج‘‘ مطلوب تھا۔ استعمال کرنے کے مہینہ بعد تشریف لائے اور کہا کہ اس دوائی سے جہاں میرے حافظہ میں اضافہ ہوا ہے وہاں میری تین نمبر کی عینک اتر گئی ہے۔ اللہ تعالیٰ کے فضل سے میری نظر ٹھیک ہوگئی ہے۔ عبقری اور اس کی ٹیم کو سراپا دعائیں دے کر تشریف لے گئے۔
تہدیدی نامہ کی برکات
ضلع جھنگ موضع حویلی لال میں ضیاء ایلیمنٹری مثالی سکول میں چاہ گھمنڈی کی دو طالبات جماعت سوم میں زیر تعلیم ہیں۔ ان کو کئی مہینوں سے اچانک دورے پڑتے تھے۔ دورے کے دوران ان کی آہیں سننے والے کا کلیجہ چیر دیتی تھیں۔ جنات انہیں انتہائی پریشان کرتے تھے۔ پھر گھنٹہ ڈیڑھ بعد ہوش میں آجاتی تھیں۔ بندہ چونکہ اسی ادارے کا مالک ہے جونہی انہیں دورہ پڑتا ان پر آیۃ الکرسی اور یَاقَھَّارُ کا ورد شروع کردیتا۔ کچھ وقت کے بعد نارمل ہو جاتیں مگر پھر کچھ دنوں کے بعد دورے پڑتے۔بندہ نے ’’تہدیدی نامہ‘‘ منگوایا اور کلاس روم میں لٹکا دیا جہاں یہ بچیاں پڑھتی ہیں۔ تہدیدی نامہ کے لٹکانے کے بعد ایک دن بھی انہیں دورہ نہیں پڑا حالانکہ آٹھ ماہ ہوچکے ہیں۔ یہ تہدیدی نامہ انتہائی برکت والی چیز ہے میں تمام قارئین ماہنامہ عبقری سے درخواست کروں گا کہ وہ اس تہدیدی نامہ کو گھروں، دکانوں اور دفتروں میں برکت کے لیے لٹکائیں۔نوٹ: تہدیدی نامہ کسی بھی اسلامک بک سٹال‘ دفتر ماہنامہ عبقری اور انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کرکے پرنٹ بھی نکالا جاسکتا ہے‘ جیسے کسی قاری کو سہولت ہو لے کر اپنے گھر‘کمروں‘ دکان‘ گاڑی میں ضروری لگائے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں